امور داخلہ کی وزارت
داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ كے ہاتھوں آج مغربی بنگال کے سیالدہ میں درگا پوجا پنڈال کا افتتاح
درگا كا یہ پنڈال ایودھیا میں رام مندر مکمل ہونے سے پہلے اس کا پیغام پوری دنیا میں پھیلا رہا ہے
ماں درگا نے ہمیشہ سچ کی حفاظت کیلئے رکتابیج سے شمبھ - نشمبھ تک بہت سے راکشسوں کا مقابلہ کیا اور انہیں مار ڈالا۔ یہ نو دن مغربی بنگال کیلئے تہوار کے دن ہیں جب پورا بنگال ماں درگا کی عقیدت میں ڈوبا ہوا ہے
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ پورے ملک بشمول بنگال کے لوگوں کے حق میں خوشی، امن اور خوشحالی کی ماں درگا سے دعا کرنے اور ماں درگا کا آشیرواد لینے مغربی بنگال آئے ہیں
جناب امت شاہ نے کہا کہ وہ ماں درگا سے یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ وہ بنگال سے بدعنوانی، ناانصافی اور مظالم کو جلد ختم کرنے کی طاقت عطا كریں
Posted On:
16 OCT 2023 6:52PM by PIB Delhi
داخلہ اور تعاون کے مركزی وزیر جناب امت شاہ نے آج مغربی بنگال کے سیالدہ میں درگا پوجا پنڈال کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ آج وہ یہاں صرف ماں درگا کا آشیرواد لینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماں درگا نے ہمیشہ سچائی کی حفاظت کے لیے جدوجہد کی ہے اور رکتابیج سے لے کر شمبھ - نشمبھ تک کئی راکشسوں کو ختم كیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ نو دن مغربی بنگال کے لیے تہوار کے دن ہیں جب بنگال بھر کے تمام پنڈال ماں درگا کی عقیدت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ نوراتری کے دوران پورا ملک مختلف طریقوں سے ماں درگا کی پوجا کرتا ہے۔ گجرات میں ماں درگا کے منڈپ کو سجا کر پوجا کی جاتی ہے، مشرقی ہندوستان میں لوگ درگا پوجا پنڈلوں میں شکتی کی پوجا کرتے ہیں اور شمالی ہندوستان میں بھی لوگ کئی رسومات کے ذریعے شکتی کی پوجا کرتے ہیں۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ وہ بنگال سمیت پورے ملک کے لوگوں کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی کی ماں درگا سے دعا کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماں درگا سے یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ وہ بنگال سے بدعنوانی، ناانصافی اور مظالم کو جلد ختم کرنے کی طاقت عطا كریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ درگا پنڈال اجودھیا میں رام مندر مکمل ہونے سے پہلے ہی اس کا پیغام پوری دنیا میں پھیلا رہا ہے۔
***
ش ح ۔ع س ۔ ک ا
(Release ID: 1968230)
Visitor Counter : 123