وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیراعظم نے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے بھالا پھینک مقابلے میں نیرج چوپڑاکے مسلسل دوسرے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا

Posted On: 04 OCT 2023 7:26PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ہانگزو میں ایشیائی کھیل 2022 میں مردوں کے بھالا پھینک مقابلے میں  مسلسل دوسرا گولڈ میڈل جیتنے پر نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نےایکس پر پوسٹ کیا:

’’ایشیائی کھیلوں میں نیرج چوپڑا کے لیے بھالا پھینک میں مسلسل دوسرا گولڈ۔ اس تاریخی حصولیابی کے لئے انہیں مبارکباد۔ یہ شاندار کامیابی ان کے وقف اور برسوں کی تربیت کا نتیجہ ہے۔میری دعا ہے کہ وہ کامیابیوں کی نئی بلندیوں کو چھوتے رہیں۔انہیں میری تمام تر نیک خواہشات۔‘‘

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(04.10.2023)

(U: 10382)

 



(Release ID: 1964357) Visitor Counter : 90