وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے  ایشیائی گیمزمیں خواتین کے 54 کلوگرام زمرے کے  مقابلےمیں کانسے کا تمغہ جیتنے پرمکے باز پریتی پوار  کو  مبارکباد دی ہے

Posted On: 03 OCT 2023 9:34PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے،  ایشیائی گیمزمیں خواتین کے 54 کلوگرام زمرے کے  مقابلےمیں بھارت کے لیے کانسے کا تمغہ جیتنے پرمکے باز پریتی پوار  کو  مبارکباد دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اس 19 سالہ کھلاڑی کی کارکردگی پر فخرمحسوس کررہے ہیں، جو اُن کی جاری استقامت،  لگن اور کبھی بھی ہار نہ ماننے کے رجحان کا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ایک باصلاحیت مکے باز  ، جس کی مشقت نے ایشیائی گیمز میں ہندوستان کے لیے خواتین کے 54 کلو گرام کے زمرے میں  کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

ان کی اس لاجواب   کارکردگی  پرفخر ہے۔ جو اُن کی جاری استقامت،  لگن اور کبھی بھی ہار نہ ماننے کے رجحان کا ثبوت ہے ‘‘۔

************

ش ح۔ ع ا    ۔ر ا

 (U.No. 10330)



(Release ID: 1963960) Visitor Counter : 75