وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ کےجگدل پور، بستر میں تقریباً 27,000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کو وقف کیا


ناگرنار میں این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ کے اسٹیل پلانٹ کو وقف کیا

جگدل پور ریلوے اسٹیشن کو جدید بنانے کے لئے سنگ بنیاد رکھا

چھتیس گڑھ میں ریل اور سڑک کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا

تروکی – رائے پور ڈی ای ایم یو ٹرین سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

’’وکست بھارت کا خواب تب ہی پورا ہوگا جب ملک کی ہر ریاست، ہر ضلع اور ہر گاؤں ترقی یافتہ ہو گا‘‘

’’وکست بھارت کے لیے ٹھوس، سماجی اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ مستقبل کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے‘‘

’’چھتیس گڑھ اسٹیل پیدا کرنے والی بڑی ریاست ہونے کا فائدہ اٹھا رہا ہے‘‘

’’بستر میں بننے والا اسٹیل ہماری فوج کو مضبوط کرے گا اور بھارت کی دفاعی برآمدات میں موجودگی بھی مضبوط ہوگی‘‘

’’امرت بھارت اسٹیشن یوجنا کے تحت چھتیس گڑھ کے 30 سے زیادہ اسٹیشنوں کو جدید بنایا جا رہا ہے‘‘

’’حکومت، چھتیس گڑھ کے لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے‘‘

’’حکومت، چھتیس گڑھ کی ترقی کے سفر میں اپنا تعاون جاری رکھے گی اور ریاست قوم کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کرے گی‘‘

Posted On: 03 OCT 2023 12:49PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چھتیس گڑھ کے جگدل پور اور بستر میں 27ہزار کروڑ روپے کی لاگت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں بستر ضلع میں 23800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ناگر نار میں این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ کا اسٹیل پلانٹ کے ساتھ متعدد ریلوے اور سڑک پروجیکٹ شامل ہیں۔ انہوں نے تروکی – رائے پور ڈی ای ایم یو ٹرین سروس کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وکست بھارت کا خواب اسی وقت پورا ہوگا جب ملک کی ہر ریاست ، ہر ضلع اور ہر گاؤں ترقی یافتہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے تقریباً 27 ہزار کروڑ روپے کی لاگت والے پروجیکٹ والے ان عزائم کو پورا کرنے کے لئے شروع کئے گئے ہیں اور انہوں نے ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے چھتیس گڑھ کے عوام کو مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وکست بھارت کے لئے ٹھوس ،سماجی اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ  مستقبل کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال بنیادی ڈھانچے کے لئے 10 لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں یعنی 6 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

ریل ، سڑک ، ہوائی اڈہ ، بجلی کے پروجیکٹوں ، ٹرانسپوٹیشن ، غریبوں کے لئے مکان ، تعلیم اور حفظان صحت کے اداروں میں اسٹیل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے پچھلے 9 برسوں میں ملک کو اسٹیل کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’’چھتیس گڑھ اسٹیل تیار کرنے والی بڑی ریاست ہونے کے فوائد حاصل کررہی ہے‘‘۔ وزیر اعظم نے آج ناگر نار میں انتہائی جدید اسٹیل پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ میں پیدا ہونے والی اسٹیل، ملک میں آٹو موبائیل  ، انجینئرنگ اور دفاعی مینوفیکچرنگ کے سیکٹر کو نئی توانائی دے گا۔جناب مودی نے کہا کہ ’’بستر میں پیدا ہونے والی اسٹیل دفاعی  برآمدات میں اضافہ کرنے کے ساتھ مسلح افواج کو بھی مستحکم کرے گی۔‘‘ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اسٹیل پلانٹ بستر اور آس پاس کے علاقوں کے تقریباً 50ہزار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ’’نیا اسٹیل پلانٹ  مرکزی حکومت کے ذریعہ بستر جیسے امنگوں والے اضلاع کی ترقی کی ترجیح میں نئی رفتار پیدا کرےگا۔‘‘

کنیکٹوٹی پر مرکزی حکومت کی مخصوص توجہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ میں اقتصادی راہ داری اور جدید شاہراہوں کا ذکر کیا ۔انہوں نے بتایا کہ 2014 کے مقابلے چھتیس گڑھ کے ریلوے کے بجٹ میں تقریباً 20 گنا اضافہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تروکی آزادی کے اتنے سال بعد ایک نئی ریلوے لائین کا تحفہ حاصل کررہی ہے۔ ایک نئی ڈی ای ایم یو ٹرین نے ملک کے ریلوے کے نقشے پر تروکی کو جوڑا ہے جو راجدھانی رائے پور کے لئے سفر کو مزید آسان بنائے گی۔جگدل پور اور دانتے واڑہ کے درمیان ریل لائن کو چوڑا کرنے کا پروجیکٹ  لاجسٹکس  کی لاگت میں کمی کرےگا اور  سفر میں آسانی پیدا کرےگا ۔

وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ چھتیس گڑھ نے ریلوے پٹریوں کی سو فیصد برق کاری  کا کام پورا کرلیا ہے۔وندے بھارت ٹرین بھی ریاست میں چلائی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’چھتیس گڑھ میں 30 سے زیادہ اسٹیشنوں کو امرت بھارت اسٹیشن یوجنا کے تحت جدید بنایا جارہا ہے، ان میں سے 7 اسٹیشنوں کی جدید کاری کا سنگ بنیاد پہلے ہی رکھا جاچکا ہے ، ان کے ساتھ آج بلاسپور، رائے پور اور درگ اسٹیشنوں کے ساتھ جگدل پور اسٹیشن کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’آنے والے دنوں میں جگدل پور اسٹیشن شہر کا خاص مرکز بن جائے گا اور یہاں مسافروں کے لئے سہولیات کو جدید بنایا جائے گا ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ’’پچھلے 9 برسوں میں ریاست کے 120 سے زیادہ اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی سہولت فراہم کی گئی ہے۔‘‘

حکومت چھتیس گڑھ کے عوام کے لئے زندگی کو آسان بنانے کی خاطر ہر ممکن کوششیں کررہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہ کہتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ آج کے پروجیکٹ ریاست میں ترقی کی رفتار میں اضافہ کریں گے ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے اور نئی صنعتوں کی ہمت افزائی کریں گے۔ خطاب کا اختتام کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت چھتیس گڑھ کی ترقی کے سفر میں اپنا تعاون جاری رکھے گی اور ریاست ملک کی قسمت تبدیل کرنے میں اپنا رول ادا کرےگی۔ انہوں نے اس موقع پر ریاست کی نمائندگی کرنے  اور ریاست کی ترقی کے بارے میں فکرمند ہونے کے لئے چھتیس گڑھ کے گورنر جناب بسوابھوشن  ہری چندن کا شکریہ ادا کیا ۔

چھتیس گڑھ کے گورنر  جناب بسوا بھوشن ہری چندن ، رکن پارلیمنٹ جناب موہن منڈاوی اس موقع پر دیگر افراد کے ساتھ موجود تھے۔

پس منظر

وزیر اعظم نے آتم نربھر بھارت وژن کو بڑی تیزی فراہم کرنے والے ایک اقدام کے طور پر بستر ضلع میں این ایم ڈی سی  اسٹیل لمیٹڈ کے ناگر نار میں اسٹیل پلانٹ کو قوم کے نام وقف کیا۔23800 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ اسٹیل پلانٹ ایک گرین فیلڈ پروجیکٹ ہے جو اعلیٰ معیار کی اسٹیل تیار کرےگا ۔ناگر نار میں این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ کا اسٹیل پلانٹ  میں ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ  اس سے متعلقہ صنعتوں اور دیگر صنعتوں نے روزگار کے مواقع فراہم کرےگا۔یہ بستر کو دنیا کے اسٹیل کے نقشے پر پیش کرےگا اور خطے کی سماجی اقتصادی ترقی میں تیزی لائے گا۔

پورے ملک میں ریل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کے خطوط پر  پروگرام کے دوران متعدد ریل پروجیکٹوں کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا گیا۔وزیر اعظم نے انتاگڑھ اور تروکی کے درمیان ایک نئی ریلوے لائین کو قوم کے نام وقف کیا اور جگدل پور اور دانتے واڑہ کے درمیان ریل کی پٹریوں کو دوہرا کرنے کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے بوری ڈانڈ – سورج پور ریل لائین کو دوہرا کرنے اور امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت جگدل پور اسٹیشن کی جدید کاری کے لئے سنگ بنیاد رکھا ۔وزیر اعظم نے تروکی- رائے پور ڈی ای ایم یو ٹرین خدمات کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ ریل کے یہ پروجیکٹ ریاست کے قبائلی خطوں میں کنیکٹوٹی کو بہتر بنائیں گے۔ ریلوے کا جدید بنیادی ڈھانچہ اور نئی ریل خدمات  سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا اور خطے کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے قومی شاہراہ نمبر 43 پر کنکوری  سے چھتیس گڑھ – جھارکھنڈ سرحد کے سیکشن کو بہتر بنانے کے پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کیا۔ یہ نئی سڑک خطے کے عوام کے لئے کنیکٹوٹی کو بہتر بنائے گی جس سے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

 

***********

ش ح ۔   و ا  - م ش

U. No.10291


(Release ID: 1963589) Visitor Counter : 103