وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے خواتین رولر اسکیٹرز کو مبارکباد دی

Posted On: 02 OCT 2023 10:54AM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی اسپیڈ اسکیٹنگ 3000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے رولر اسکیٹرز کارتِکا جگدیشورن، ہیرل سادھو اور آرتھی کستوری راج کو مبارکباد دی۔

انہوں نے ان کے پختہ عزم اور ٹیم ورک کی بھی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ Karthika Jagdeeswaran, @heeral_sadhu اور  @aarathyskating کو مبارکباد۔ ہماری خواتین کی غیر معمولی اسپیڈ اسکیٹنگ ریلے ٹیم نے ایشیائی کھیلوں کے دوران خواتین کی اسپیڈ اسکیٹنگ 3000 میٹر دوڑ میں شاندار کانسے کا تمغہ جیتا۔

ان کا غیر متزلزل عزم اور شاندار ٹیم ورک لوگوں کے لیے ترغیب کا وسیلہ ہے۔‘‘

**********

 

 

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10235



(Release ID: 1963118) Visitor Counter : 97