وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے ایشیائی کھیل 2022 میں خواتین کے 10 میٹر ایئرپسٹل مقابلے میں پلک کے ذریعے سونے کا تمغہ جیتنے پر خوشی کااظہار کیا

Posted On: 29 SEP 2023 2:16PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہانگژو میں ایشیائی کھیل 2022 میں خواتین کے 10 میٹر ایئرپسٹل مقابلے میں پلک کے ذریعے سونے کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ہے:

’’نشانےبازی میں بھارت کے لیے ایک اور خاص لمحہ!

پلک کی غیرمعمولی کارکردگی اور خواتین کے 10 میٹر ایئرپسٹل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ ان کے بہترین اور سچے نشانے نے ہمارے ملک کے لیے فخر کاموقع فراہم کیا ہے۔ میں آئندہ ان کی تمام کوششوں کے لیے اپنی بہترین نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

-----------------------

ش ح۔ و ا  ۔ ع ن

U NO: 10110


(Release ID: 1961972)