وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشا سنگھ کو 25 میٹر پسٹل خواتین شوٹنگ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 SEP 2023 8:46PM by PIB Delhi

  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز میں 25 میٹر پسٹل خواتین شوٹنگ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ایشا سنگھ کی ستائش کی ہے۔

ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’@singhesha10 کی طرف سے ایک شاندار چاندی کا تمغہ! ایشا سنگھ پر فخر ہے کہ انھوں نے 25 میٹر پسٹل خواتین شوٹنگ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ ان کی ناقابل یقین صلاحیتوں، محنت اور لگن سے ہمارا سر فخر سے بلند ہواہے۔

ان کی مستقبل کی کاوشوں  کے لیے نیک تمنائیں۔‘‘

***

(ش ح  ع ا  ع ر)

U. No. 10054


(ریلیز آئی ڈی: 1961575) وزیٹر کاؤنٹر : 123