وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے تمام ممبران ، پارٹیوں اوران کے رہنماؤں پرزوردیاکہ وہ راجیہ سبھا میں آئینی (128ترمیمی )بل 2023کی حمایت کریں


‘‘اس بحث کا ہرلفظ پارلیمنٹ کے ہمارے آئندہ سفرمیں ہم سبھی کے لئے کارآمدہوگا’’

‘‘اس بحث میں تمام سیاسی پارٹیو ں کاجذبہ ملک کے عوام میں نئی  خود اعتمادی کی شمع روشن کرےگا

Posted On: 21 SEP 2023 10:49PM by PIB Delhi

وزیراعظم نے راجیہ سبھا میں آئینی (128ترمیمی)بل 2023 پربحث کااختتام کرتے ہوئے تبصرہ کیاکہ گذشتہ دو دنوں سے دونوں ایوانوں میں نتیجہ خیز بحث ومباحثہ جاری ہے ، جہاں تقریبا 132عزت مآب ممبران نے اپنی رائے کا اظہارکیا۔ ‘‘اس بحث میں ہرایک لفظ کی اپنی اہمیت اورمعنویت ہے ۔ ’’وزیراعظم نے یہ کہتے ہوئے واضح کیاکہ یہ بامعنی بحث ملک کے آنے والے پارلیمانی سفرمیں انتہائی کارآمدہوگی ۔

بل کے لئے ایوان کے ممبران کی حمایت کااعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان کا شکریہ اداکیااورکہا ‘‘یہ جذبہ ملک کے عوام میں ایک نئی خود اعتمادی کی شمع روشن کرے گا اور تمام ممبران اور تمام سیاسی پارٹیوں نے  انتہائی اہم کرداراداکیا۔ ’’انھوں نے زوردیکرکہاکہ ایسا نہیں ہے کہ اس بل کے پاس ہونے سے خواتین کی طاقت کو صرف ایک خصوصی احترام حاصل ہورہاہے ، بلکہ اس بل کے تئیں تمام سیاسی پارٹیوں کی مثبت سوچ کے ذریعہ ہمارے ملک کی خواتین کی طاقت میں ایک نئی توانائی پیداہورہی ہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ یہ بل ہندوستان کے روشن مستقبل کی ضمانت بنے گا کیونکہ ان کی یہ قیادت کو آگے بڑھائے گا اور نئے اعتماد کے ساتھ ملک کی تعمیر میں تعاون کرے گا۔

اپنے خطاب کااہتمام کرتے ہوئے وزیراعظم نے فکرانگیز بحث کے دوران ظاہرکئے گئے جذبات کے لئے اظہارتشکرکیااور ایوان بالاپرزوردیاکہ وہ متفقہ ووٹنگ کے ذریعہ اس بل کو منظورکرے ۔

 

***********

 

)ش ح۔  ف ا۔ ع آ(

U. No.9807



(Release ID: 1959559) Visitor Counter : 84