وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 22 ستمبر کو   جی-  20 کی ٹیم کے ساتھ گفت و شنید کریں گے


اس گفت و شنید میں ،جی-20 سربراہ کانفرنس کی کامیابی کو یقینی بنانے کی غرض سے  کام  کرنے والے تقریباً 3000 افراد شرکت کریں گے

اس میں زمینی سطح پر کام کرنے والے کارکنان ؛ مختلف وزارتوں کے وزراء اور عہدیداران بھی شرکت کریں گے

Posted On: 21 SEP 2023 9:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 ستمبر کو شام 6 بجے بھارت منڈپم میں  جی20 کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم  اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔یہ  بات چیت عشائیہ کے بعد ہوگی۔

اس بات چیت میں ،جی20 سربراہ کانفرنس  کی کامیابی میں اپنا کردار ادا  کرنے والے تقریباً 3000 افراد شرکت  کریں گے ۔ اس میں خاص طور پر وہ لوگ شامل ہوں گے جنہوں نے سربراہ اجلاس کے خوش اسلوبی سے  انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے زمینی سطح پر کام کیا ہے۔ ان  میں کلینرس، ڈرائیورس، ویٹرس اور مختلف وزارتوں کے عملے کے ارکان شامل ہیں۔ اس گفت و شنید میں وزراء اور مختلف محکموں کے افسران بھی شامل ہوں  گے۔

************

ش ح۔  ع م     ۔ م  ص

 (U:9806 )



(Release ID: 1959557) Visitor Counter : 116