وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے لوک سبھا میں آئینی (128ویں ترمیم )بل 2023سے متعلق حمایت اوربامعنی بحث کے لئے تمام ارکان ، پارٹیوں اوران کے لیڈروں کا شکریہ اداکیا


’’یہ ملک کے پارلیمانی سفرکا ایک سنہرالمحہ ہے ‘‘

’’یہ ماتروشکتی  کے موڈ کو تبدیل کرے گااوراس سے جو اعتماد پیداہوگا وہ ملک کو نئی اونچائیوں تک پہنچانے کے لئے ناقابل تصور قوت کے طورپرابھرے گا‘‘

Posted On: 21 SEP 2023 12:01PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی اور لیڈرآف دی ہاؤس نے آج         لوک سبھا میں ا ٓئینی (128ویں ترمیم ) بل 2023سے متعلق حمایت اوربامعنی بحث کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کا شکریہ اداکیا۔ اس بل پر، جو پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں کام کاج کاپہلابڑا آئٹم تھا ،کل لوک سبھا میں بحث کی گئی اوراسے منظورکیاگیا ۔

آج جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی ،وزیراعظم کھڑے ہوئے اور کل کے ’’بھارت کے پارلیمانی سفرکے سنہرے لمحے ‘‘ کاحوالہ دیااوراس کامیابی کاسہرا  تمام پارٹیوں کے سبھی  ارکان اوران کے لیڈروں کے سرباندھا۔انھوں نے کہاکہ کل کا فیصلہ اورراجیہ سبھا میں ہونے والا اختتام ماتروشکتی کے موڈ کو تبدیل کرے گا اوراس سے جواعتماد پیداہو گا وہ  اس  ملک کو نئی اونچائیوں تک لے جانے کے لئے ناقابل تصور قوت کے طورپرابھرے گا۔ وزیراعظم نے آخرمیں کہاکہ ’’اس مقدس کام کو پوراکرنے کے لئے ، میں ، لیڈرآف دی ہاؤس کی حیثیت سے اپنے دل کی گہرائیوں سے آپ سبھی کے تعاو ن ، حمایت اوربامعنی بحث کااعتراف کرتاہوں اوراس کے لئے شکریہ کااظہارکرتاہوں ‘‘۔

**********

 

(ش ح۔  و ا۔ع آ)

U-9772


(Release ID: 1959311) Visitor Counter : 118