بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

پی ایم وشوکرما اسکیم کی نمایاں خصوصیات اور رہنما خطوط

Posted On: 20 SEP 2023 5:42PM by PIB Delhi

پی ایم وشوکرما ، ایک مرکزی سیکٹر اسکیم، 17 ستمبر 2023 کو وزیر اعظم نے شروع کی تھی تاکہ ان کاریگروں  اور دستکاروں کو آخر تک مدد فراہم کی جا سکے جو اپنے ہاتھوں اور اوزاروں سے کام کرتے ہیں۔ اس اسکیم میں 18 تجارتوں میں مصروف کاریگروں اور دستکاروں کا احاطہ کیا گیا ہے، یعنی (i) بڑھئی (ستھر/بدھائی)؛ (ii) کشتی بنانے والا؛ (iii) آرمرر (iv) بلیک اسمتھ (لوہار)؛ (v) ہتھوڑا اور ٹول کٹ بنانے والا؛ (vi) تالہ ساز؛ (vii) گولڈ اسمتھ (سونار)؛ (viii) پوٹر (کمہار)؛ (ix) مجسمہ ساز (مورتی کار، پتھر تراشنے والا)، پتھر توڑنے والا؛ (x) موچی (چرمکار) / جوتا بنانے والا / جوتے کا کاریگر؛ (xi) میسن (راج مستری)؛ (xii) ٹوکری/چٹائی/جھاڑو بنانے والا/کوئر کی بنائی کرنے ولا  ؛ (xiii) گڑیا اور کھلونا بنانے والا (روایتی)؛ (xiv) حجام (نائی) (xv) مالا بنانے والا (مالاکار)؛ (xvi) واشر مین (دھوبی)؛ (xvii) ٹیلر (درزی)؛ اور (xviii) مچھلی پکڑنے کے لیے جال بنانے والا۔

اس اسکیم میں کاریگروں اور دستکاری کے افراد کو درج ذیل فوائد کی فراہمی کا تصور پیش کیا گیا ہے:

  1. پہچان: پی ایم وشوکرما سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کے ذریعے کاریگروں اور دستکاروں کی پہچان۔
  2. اسکل اپ گریڈیشن: 5-7 دن کی بنیادی تربیت اور 15 دن یا اس سے زیادہ کی ایڈوانس ٹریننگ، 500 روپے فی دن کے وظیفے کے ساتھ۔
  3. ٹول کٹ کی ترغیب: بنیادی مہارت کی تربیت کے آغاز پر ای واؤچرز کی شکل میں 15,000روپے تک کی ٹول کٹ کی ترغیب۔
  4. کریڈٹ سپورٹ: حکومت ہند کی 8 فیصد تک رعایت کے ساتھ 5 فیصد مقررہ  رعایتی شرح سود پر بالترتیب 18 ماہ اور 30 مہینوں کی مدت کے ساتھ ایک لاکھ اور  2 لاکھ روپے کی 2 قسطوں میں 3 لاکھ روپے تک  کولیٹرل فری 'انٹرپرائز ڈویلپمنٹ لونز'۔ استفادہ کنندگان جنہوں نے بنیادی تربیت مکمل کی ہے وہ  ایک لاکھ روپے تک کی کریڈٹ سپورٹ کی پہلی قسط حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ قرض کی دوسری قسط ان مستفیدین کے لیے دستیاب ہوگی جنہوں نے پہلی قسط حاصل کی ہے اور ایک معیاری قرض کھاتہ برقرار رکھا ہے اور اپنے کاروبار میں ڈیجیٹل لین دین کو اپنایا ہے یا ایڈوانس ٹریننگ سے گزر چکے ہیں۔
  5. ڈیجیٹل لین دین کے لیے ترغیب: ایک روپے  فی ڈیجیٹل ٹرانزیکشن، زیادہ سے زیادہ 100 ٹرانزیکشنز تک ماہانہ ہر ڈیجیٹل پے آؤٹ یا رسید کے لیے فائدہ اٹھانے والے کے اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے گا۔
  6. مارکیٹنگ سپورٹ: کاریگروں اور دستکاروں کو مارکیٹنگ سپورٹ کوالٹی سرٹیفیکیشن، برانڈنگ، ای کامرس پلیٹ فارمز پر آن بورڈنگ جیسے جی ای ایم، اشتہارات، تشہیر اور دیگر مارکیٹنگ سرگرمیوں کی شکل میں فراہم کی جائے گی تاکہ ویلیو چین سے ربط کو بہتر بنایا جا سکے۔

مذکورہ بالا فوائد کے علاوہ، یہ اسکیم ادیم اسیسٹ پلیٹ فارم پر مستفید ہونے والوں کو باضابطہ ایم ایس ایم ای ایکو سسٹم میں 'انٹرپرینیور' کے طور پر شامل کرے گی۔

فائدہ اٹھانے والوں کا اندراج پی ایم وشوکرما پورٹل پر آدھار پر مبنی بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ کامن سروس سینٹرز کے ذریعے کیا جائے گا۔ فائدہ اٹھانے والوں کے اندراج کے بعد تین مراحل کی تصدیق ہوگی جس میں (i) گرام پنچایت/ یو ایل بی کی سطح پر تصدیق، (ii) ضلعی عمل درآمد کمیٹی کے ذریعے جانچ اور سفارش (iii) اسکریننگ کمیٹی کی منظوری شامل ہوگی۔

مزید معلومات کے لیے پی ایم وشو کرما کے رہنما خطوط کو pmvishwakarma.gov.in پر دیکھا جا سکتا ہے۔ کسی بھی سوال کے لیے، کاریگر اور دستکار 18002677777 پر کال کر سکتے ہیں یا pm-vishwakarma@dcmsme.gov.in پر ای میل کر سکتے ہیں۔

*************

 

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.9745

 



(Release ID: 1959129) Visitor Counter : 247