ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے میسرز سوین فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ میں 9589 کروڑ روپے تک کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو منظوری دی

Posted On: 13 SEP 2023 3:23PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج میسرز برہیانڈا لمیٹیڈ، قبرص کی طرف سے میسرز سوین فارماسیوٹیکلز لمیٹیڈ میں 9589 کروڑ روپے تک کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی ایف ڈی آئی تجویز کو منظوری دی۔ یہ منظوری میسرز برہیانڈا لمیٹیڈ، قبرص کے ذریعے میسرز سوین فارماسیوٹیکلز لمیٹیڈ کے 76.1فیصد تک ایکویٹی حصص کے حصول کے لیے ہے، جو کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا لمیٹڈ اور بامبے اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ میں درج ایک پبلک لمیٹڈ انڈین فارماسیوٹیکل کمپنی ہے۔ اس مقصد کے لئے لازمی اوپن آفر کے ذریعے موجودہ پروموٹر شیئر ہولڈرز اور پبلک شیئر ہولڈرز سے شیئرز کی منتقلی کی جائے گی۔ میسرز سوین فارماسیوٹیکلز لمیٹیڈ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 90.1فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

اس تجویز کا سیبی، آر بی آئی، سی سی آئی اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں نے جائزہ لیا ہے۔ متعلقہ محکموں، آر بی آئی اور سیبی کی تجویز کی جانچ کے بعد منظوری دی گئی ہے اور یہ  اس سلسلے میں نافذ ہونے والے تمام قواعد و ضوابط کی تکمیل سے مشروط ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کار کمپنی میسرز برہیانڈا لمیٹیڈ، میں تمام سرمایہ کاری ایڈوینٹ فنڈز کے پاس ہے، جو مختلف محدود شراکت داروں (ایل پیز) سے سرمایہ کاری کرتا ہے۔ ایڈونٹ فنڈز کا انتظام ایڈونٹ انٹرنیشنل کارپوریشن کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو کہ یو ایس اے میں واقع ایک ادارہ ہے۔ 1984 میں قائم ہونے والی ایڈونٹ انٹرنیشنل کارپوریشن نے 42 ممالک میں تقریباً 75 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ایڈونٹ انڈیا نے 2007 سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کا آغاز کیا اور اب تک اس نے صحت کی دیکھ بھال، مالیاتی خدمات، صنعتی مینوفیکچرنگ، کنزیومر گڈز اور آئی ٹی خدمات کے شعبوں میں 20 ہندوستانی کمپنیوں میں تقریباً 34000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

منظور شدہ سرمایہ کاری کا مقصد نئی ملازمتیں پیدا کرنا، پلانٹ اور آلات میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہندوستانی کمپنی کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ ایڈونٹ گروپ کے ساتھ ایسوسی ایشن سے توقع ہے کہ  بزنس  آپریشنزکی توسیع،آپریشنل ایکسی لینس کے حصول ؛ پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور ترقی میں تیز ی ؛ ہندوستانی کمپنی کے ماحولیات، صحت و تحفظ کے معیار کو بہتر بنانے اور موجودہ پیشہ ور افراد کے لیے بہترین تربیت کے مواقع کے ساتھ ساتھ انتظام میں عالمی سطح کے بہترین طرز عمل کو اپناکر یہ  میسرز سوین فارماسیوٹیکل لمیٹڈ کو بڑا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

حکومت نے فارماسیوٹیکلز سیکٹر کی خاطر سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پالیسی کا نظام وضع کیا ہے تاکہ ٹیکنالوجی، اختراع اور ہنر مندی کے توسط سے  گھریلو پیداوار میں اضافےکے لئے اضافی سرمایہ، مسابقت میں اضافہ اور دیگر فوائد کے ساتھ روزگار پیدا کرنے کے لیے عالمی سطح کے بہترین طور طریقوں کو متعارف کرایا جا سکے۔

موجودہ ایف ڈی آئی پالیسی کے مطابق، گرین فیلڈ فارماسیوٹیکل پروجیکٹس میں خودکار راستے کے تحت 100فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت ہے۔ براؤن فیلڈ فارماسیوٹیکل پروجیکٹس میں، خود کار طریقے سے 74فیصد تک ایف ڈی آئی کی اجازت ہے اور 74فیصد سے زیادہ سرمایہ کاری کے لیے حکومت کی منظوری درکار ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں (2018-19 سے 2022-23) کے دوران فارماسیوٹیکل سیکٹر میں کل ایف ڈی آئی کی آمد 43,713 کروڑ روپے رہی ہے۔ گزشتہ مالی سال میں اس شعبے میں ایف ڈی آئی میں 58 فیصد کا نمایاں  اضافہ نظر آیا ہے۔

 

ش  ح۔م م  ۔ ج

UNO-9460

 



(Release ID: 1957029) Visitor Counter : 68