وزارتِ تعلیم

نئی دہلی کے رہنماؤں کا اعلامیہ،مساوی اور پائیدار تعلیم کےتئیں عالمی  عزم کا اعادہ کرتا ہے – جناب دھرمیندر پردھان


ہندوستان کی جی20 صدارت نے عالم جنوب کی آواز کو استحکام بخشا ہے نیز اتفاق رائے، تعاون اور تال میل  کی بنیاد پر عالمی نظام کو بدل دیا ہے - جناب دھرمیندر پردھان

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت نے، ہندوستان کے تعلیمی ماحولیاتی نظام کو عالمی شناخت دلائی ہے اور این ای پی 2020 کی توثیق کی ہے- جناب  دھرمیندر پردھان

Posted On: 11 SEP 2023 6:47PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے ہندوستان کے ’وسودھیو کٹمبکم‘ کے لازوال جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اس ایک زمین پر ایک ساتھ رہنے والے اس ایک خاندان کے ایک مستقبل کے نظریے کو یقینی بنانے کے لیے انسان پر مرکوز نقطہ نظر پیدا کرنے کے لیے، جی20 کی ان کی بصیرت انگیز قیادت کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اس جامع وژن کو ہندوستان کی قیادت کے ذریعے افریقی یونین (اے یو) کو اس باوقار گروپ میں شامل کرکے،  درحقیقت جی20 کو جمہوری بنانے اورعالم جنوب کی آواز کو استحکام دینے کے ذریعے پورا کیا گیا ہے۔ میڈیا کو  دیئے گئے ایک بیان میں، جناب پردھان نے کہا کہ اتفاق، تعاون اور تال میل کی بنیاد پر عالمی نظام کو تبدیل کرنے کے لیے ہندوستان کی صدارت کی بجا طور پر تعریف کی جا رہی ہے۔

جی 20 کے تحت، تعلیمی ترجیحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب پردھان نے کہا کہ نئی دہلی کے لیڈروں کا اعلامیہ، بنیادی خواندگی اور عددی شناسی (ایف ایل این)، ٹیک کے رموز سیکھنے، زندگی بھر سیکھنے کے لیے صلاحیت سازی اور تعاون کے ذریعے کام اور تحقیق اور اختراع  کو مستحکم کرنے کے مستقبل کو تعلیم کے ذریعے مساوی اور پائیدار مستقبل کے لیے کام کرنے کے عالمی عزم کی تجدید کی ہے اور اس کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کیا ہے۔ جناب پردھان نے  کہا کہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سےجی20 فن تعمیر کے تحت، عالمی تعلیمی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے فراہم کردہ بصیرت انگیز قیادت اور واضح بیانیے کی تعریف کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں ہندوستان کی تعلیم اور ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کی عالمی شناخت ہوئی ہے اور ہماری قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اہم اصولوں اور ترجیحات کی توثیق ہوئی ہے۔

وزیرموصوف نے مزید کہا کہ رہنماؤں کا اعلامیہ، ڈیجیٹل تبدیلی، جسٹ گرین ٹرانزیشن اور خواتین کی زیر قیادت ترقی کے تین شناخت شدہ سرعت کارعوامل سے متعلق تعلیمی ورکنگ گروپ کی ترجیحات کے ساتھ واضح ہے۔ یہ فیصلہ سازوں کے طور پر،معیاری تعلیم میں؛ تعلیم سمیت ڈیجیٹل سرکاری  بنیادی ڈھانچہ کو ترقی دینے اور لائیف ای کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے سمیت،خواتین کی بامعنی شرکت کو بڑھانے کے عزم سے ظاہر ہوتا ہے۔ جناب پردھان نے قائدین کے اعلامیے میں اسکولی کھانے کے پروگراموں میں قابل رسائی، کم لاگت، محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک اور صحت مند غذا کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دینے کے لیے، وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا، جودراصل ہمارے پی ایم پوشن پروگرام کا مقصد ہے۔

وزیر تعلیم نے تعلیم سے متعلق درج ذیل نکات پر مزید روشنی ڈالی، جو قائدین کے اعلامیے میں شامل کیے گئے ہیں:

  • ہمارے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے اور 21ویں صدی کے چیلنجوں کا جواب دینے کے لیے انسانی سرمائے کی ترقی میں معاونت کے لیے، سرمایہ کاری کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔
  • ای ڈی جی4 (معیاری تعلیم) سے وابستگی کے ایک حصے کے طور پر، اسکولوں کے کردار اور تمام سیکھنے والوں، خاص طور پر کمزور سیکھنے والوں کے اندراج اور  انھیں برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔
  • سن 2030 تک تمام سیکھنے والوں کو بنیادی مہارتیں حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے، فوری اور اجتماعی کارروائی کی ضرورت، گریڈ 2 یا 3 تک پڑھنے اور ریاضی کرنے سے قاصر بچوں کے فیصد کو کم کرنا، خاص طور پر لڑکیوں اور معذور بچوں کی بھی تصدیق کی گئی۔ یہ ہندوستان کے این آئی پی یو این بھارت پروگرام کا نچوڑ ہے۔
  • ابھرتے ہوئے رجحانات، تعلیم میں ڈیجیٹل اور تکنیکی حل کے استعمال میں بدلتے ہوئے طرزکار، سستی اور قابل رسائی سیکھنے کے وسائل کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کی تبدیلی کی صلاحیت اور اداروں اور اساتذہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا ہے۔اے آئی سمیت، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے اور تعلیم میں ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ (ڈی پی آئی) کی تعمیر پر توجہ دینے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ ہم یہ اپنے پروگراموں جیسے سوئیم، دکشا اور دیگر کے ذریعے کر رہے ہیں۔
  • ہنر مندی، بہتر ہنر مندی، اور اپ اسکلنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے زندگی بھر، سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنے کے عزم پر قائدین کے اعلامیے میں زور دیا گیا ہے کہ جامع ترقی، پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی سے منسلک مہارت کی ترقی کے لیے، ایک متحد فریم ورک کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا ہے۔
  • یہ ہمارے ذریعے پی ایم کے وی وائی، یونیورسٹیوں میں ہنر مندی کے مراکز اور دیگر پروگراموں کے ذریعے انجام دیا جا رہا ہے۔
  • قائدین کے اعلامیے میں مشترکہ تعلیمی اور تحقیقی اقدامات، جیسے کہ مشترکہ/دوہری، جڑواں ڈگری پروگرام، طلباء اور فیکلٹی کی بہتر نقل و حرکت کے ذریعے، اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تحقیق اور اختراع میں تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

جی 20 تعلیم سے متعلق ورکنگ گروپ کے اجلاسوں میں،آئندہ کی جانے والی کارروائی پر بات کرتے ہوئے، جناب پردھان نے بتایا کہ کئی ممالک کے ساتھ فعال طور پر تحقیقی تعاون کیا جا رہا ہے۔ اس کی عکاسی ہمارے مشترکہ اقدامات جیسے کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی کونسل) اور ایسوسی ایشن آف امریکن یونیورسٹیز (اے اے یو) کے درمیان ہندوستان-امریکہ کے قیام کےدرمیان مفاہمت ناموں پر دستخط سے ہو رہی ہے۔چیلنجوں سے متعلق عالمی انسٹی ٹیوٹ؛ جو سائنس اور ٹیکنالوجی میں نئی منزلوں کی سرحدوں کو عبور کرنے، پائیدار توانائی اور زراعت، صحت اور وبائی امراض  سے نمٹنے کی تیاری، سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ، جدید ترین مواد میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے، ٹیلی مواصلات، مصنوعی ذہانت، اور کوانٹم سائنس کے شعبوں میں ہمارے دونوں ممالک کے سرکردہ تحقیقی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو یکجا کرے گا۔  ہم بہت سے نئے ابھرتے ہوئے کثیر ادارہ جاتی باہمی تعاون پر مبنی تعلیمی شراکت کا بھی مشاہدہ کر رہے ہیں، جیسے کہ نیویارک یونیورسٹی-ٹنڈن اورآئی آئی ٹی کانپور ایڈوانسڈ ریسرچ سنٹر، بفیلو میں اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک کے مشترکہ تحقیقی مراکز اورآئی آئی ٹی دہلی، کانپور، جودھ پور، اور بی ایچ یو نیزاہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں،آئی آئی ٹی بامبے کی شکاگو کوانٹم ایکسچینج میں شمولیت اور ہندوستان-امریکہ دفاعی شعبے میں تیزی لانے کے حیاتیاتی نظام (آنڈس-ایکس) کا آغاز شامل ہے۔ اسی طرح ہم آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، تائیوان، برطانیہ اور دیگر بہت سے حساس علاقوں میں دوسرے ممالک کے ساتھ یونیورسٹی کی سطح کے تعاون کو تلاش کر رہے ہیں۔

ہنر کے شعبے میں ایک اہم توجہ کا مرکز، رکن ممالک کے ساتھ بین الاقوامی معیارات کو صاف ستھرا کرنا ہے جس سے ہنر اور قابلیت کی ضروریات پر مبنی پیشوں کی بین الاقوامی حوالہ جاتی درجہ بندی کی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں بہتر بین ملکی موازنہ اور قابلیت کی باہمی شناخت ہوتی ہے۔ اس عزم میں اچھی طرح سے منظم، باقاعدہ، اور مہارتوں پر مبنی ہجرت کے راستوں کا تعین کرنے کا عہد بھی شامل ہے جو اصل اور منزل کے ممالک کو باہمی طور پر فائدہ پہنچاتے ہیں۔ ان کوششوں کی معاونت کرنے کے لیے، انھوں نے مہارت کے عالمی فرقوں کی نشاندہی کرنے اور ان کو دور کرنے کے لیے، پالیسیوں کو ترجیح دینے پر توجہ مرکوز کی ہے، جس میں قومی شماریاتی اعداد وشمار کو جامع بنانا اور بین الاقوامی لیبر تنظیم (آئی ایل  او) اور او ای سی ڈی اسکلس فار جابس ڈیٹا بیسز کوجی20 ممالک میں شامل کرنا  ہے۔

آئی ایل او اور او ای سی ڈی نے عالمی مہارت کے فرق کی نگرانی اور پیمائش کے لیے 12 بنیادی اور 14 توسیعی اشارے تجویز کیے ہیں۔ ان اشاریوں پر جی 20 ممالک نے اتفاق کیا ہے۔ مزید برآں، آئی ایل او اور او ای سی ڈی متفقہ اشاریوں کی بنیاد پر جی20 ممالک میں عالمی مہارت کے فرق کی نگرانی اور پیمائش کے لیے مداخلت کو نافذ کرنے کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔

جناب پردھان نے اس بات پربھی روشنی ڈالی کہ کس طرح ہندوستان کی جی20 صدارت نے ،ہماری تعلیم کی ترجیحات، سیاق و سباق کے حقائق اور قومی اقدامات، ایک سریع اور طویل مدتی نظامی پالیسی وژن کو ظاہر کرنے کے لیے ،ایک پلیٹ فارم  فراہم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعاون، علم کے اشتراک اور اختراعی  طورطریقوں کو فروغ دے کر، ہندوستان اور اس کےجی20 شراکت داروں نے ،مستقبل کی تعلیم اور تربیت کے نظام پر مربوط کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے تحریک پیدا کی ہے۔

************

ش ح۔ا ع۔ ر ا

U- 9394



(Release ID: 1956643) Visitor Counter : 127