پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
عالمی بایو ایندھن اتحاد(جی بی اے)
عالمی بایو ایندھن اتحاد کے ذریعے ہندوستان دنیا کو بایوایندھن پر ایک نئی راہ ہموارکرےگا: وزیر پٹرولیم جناب ہردیپ سنگھ پوری
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی یہ کوشش یقینی طور پر پوری دنیا میں پٹرول اور ڈیزل پر انحصارکو کم کرے گی: جناب ہردیپ سنگھ پوری
اس سے ہمارے کسانوں کو ‘ان داتا سے ارجاداتا’ میں تبدیل کرنے کو تقویت ملے گی اوران کےلئےآمدنی کاایک اضافی ذریعہ بنے گا:جناب ہردیپ سنگھ پوری
Posted On:
11 SEP 2023 12:13PM by PIB Delhi
پٹرولیم اور قدرتی گیس نیز ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ہندوستان عالمی بایو ایندھن اتحاد کے ذریعہ دنیا کو بایو ایندھن پر ایک نیاراستہ دکھائےگا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پرسلسلہ وار پوسٹ کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیرموصوف نے بتایا کہ ‘وسودھیوکٹم بکم’ کے منتر پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی یہ کوشش یقینی طور پر پوری دنیا میں پٹرول اور ڈیزل پر انحصار کو کم کرے گی۔
عالمی توانائی کے شعبے میں تاریخ رقم کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل جی20 سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی بایو ایندھن اتحاد(جی بی اے) کے آغاز کا اعلان کیا۔ 19 ممالک اور 12 بین الاقوامی تنظیمیں پہلے ہی اس اتحاد میں شامل ہونے پر رضامند ہو چکی ہیں۔
عالمی بایوایندھن اتحاد (جی بی اے)ہندوستان کی زیر قیادت بایو ایندھن کو اپنانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں اور صنعتوں کا اتحاد تیار کرنے کے لیےایک اقدام ہے۔ اس اقدام کا مقصد بائیو ایندھن کی ترقی اورترسیل کو آگے بڑھانے کے لیے بایو ایندھن کے سب سے بڑے صارفین اور پروڈیوسرز کو اکٹھا کرنا،بایو ایندھن کو توانائی کی منتقلی کی کلید کے طور پر رکھنا اور ملازمتوں اور اقتصادی ترقی میں تعاون کرنا ہے۔
جناب ہردیپ سنگھ پوری نے بتایا کہ جی20 سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی بایوایندھن اتحاد (جی بی اے)کے آغاز کے ساتھ صاف ستھری اور ماحولیات کےلئےسازگار توانائی کی دنیا کی تلاش نے تاریخی رفتار حاصل کی ہے۔
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر نےامریکہ کے محکمہ توانائی کی سکریٹری محترمہ جینیفر گرانہوم ، برازیل کے وزیر توانائی جناب الیگزینڈر سلویرا اور یونیکا برازیل کے صدر اور سی ای او ڈاکٹر ایونڈرو گسی کا عالمی بایو ایندھن اتحاد کی تشکیل کی بنیاد ڈالنےکے لئےشکریہ ادا کیا۔
جناب ہردیپ سنگھ پوری نے بتایا کہ جی 20 ممالک اور توانائی سے متعلق عالمی تنظیموں جیسے بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم(آئی سی اے او) ، عالمی اقتصادی فورم(ڈبلیو ای او) اور عالمی ایل پی جی ایسوسی ایشن کی حمایت یافتہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے)باصلاحیت عالمی بایوایندھن اتحاد میں تعاون کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر بایو ایندھن کی تجارت اور بہترین طورطریقوں کو مضبوط کریں جس سے ممبران کامیابی کے ساتھ توانائی کی قلت کا سامنا کر سکیں۔ اس سے ہمارے کسانوں کےلئے آمدنی کا ایک اضافی ذریعہ بنے گااورانہیں‘ان داتا سے ارجاداتا’ میں تبدیل کرنے میں تقویت فراہم ہو گی۔گزشتہ9 برس میں ہم نے اپنے کسانوں کو 71,600 کروڑ روپے دیے ہیں۔ 2025 تک ای20 کے نفاذ کے ساتھ ہندوستان تیل کی درآمدات میں تقریباً 45,000 کروڑ روپئے اور سالانہ 63 میٹرک ٹن تیل کی بچت کرے گا۔
عالمی بایوایندھن اتحاد (جی بی اے)،ویلیو چین میں صلاحیت سازی کی مشقوں، قومی پروگراموں کے لیے تکنیکی مدد اور پالیسی تجربات کے اشتراک کو فروغ دے کر دنیا بھر میں ترقی اور پائیدار بائیو ایندھن کی تنصیب میں مدد کرے گا۔ یہ صنعتوں، ممالک، ایکو سسٹم کے افراد اور کلیدی اسٹیک ہولڈرز کی مانگ اور سپلائی کی نقشہ سازی میں مدد کے لیے ایک ورچوئل مارکیٹ پلیس کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں کو اختتامی صارفین سے مربوط کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔ یہ بائیو ایندھن کو اپنانے اور تجارت کی ترغیب دینے کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات، کوڈز، پائیداری کے اصولوں اور ضوابط کی ترقی، انہیں اختیار کرنے اور ان پر عمل درآمد میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔
یہ پہل ہندوستان کے لیے متعدد محاذوں پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔ جی بی اے، جی20 صدارت کے ٹھوس نتائج کے طور پر، عالمی سطح پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں مدد کرے گا۔ مزید برآں، یہ اتحاد تعاون پر توجہ مرکوز کرے گا اور ہندوستانی صنعتوں کو ٹکنالوجی اور سامان برآمد کرنے کی صورت میں اضافی مواقع فراہم کرے گا۔ اس سے ہندوستان کے موجودہ بائیو ایندھن پروگراموں جیسے پی ایم جیون یوجنا،ستت اور گوبردھن اسکیم کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ اس طرح کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے، ملازمتیں پیدا کرنے اور ہندوستانی ایکوسسٹم کی مجموعی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ 2022 میں عالمی ایتھنول مارکیٹ کی قیمت 99.06 بلین امریکی ڈالرتھی اور 2032 تک 5.1 فیصد کی سی اے جی آر سے بڑھنے اور 2032 تک 162.12 بلین امریکی ڈالرسے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے مطابق صفر کاربن اخراج کے اہداف کی وجہ سے 2050 تک ساڑھے تین سے پانچ گنابائیو ایندھن کی ترقی کی صلاحیت پیدا ہوگی، جس سے ہندوستان کے لیے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
*************
ش ح۔ م ع ۔ف ر
(U-9355)
(Release ID: 1956289)
Visitor Counter : 119
Read this release in:
English
,
Khasi
,
Marathi
,
Nepali
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam