وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

برازیل کے صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات

Posted On: 10 SEP 2023 8:06PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر برازیل کے صدر عالی جناب لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سے ملاقات کی۔

صدر لولا نے ہندوستان کی جی-20 صدارت کی کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارک باد دی۔ وزیر اعظم نے اگلے سال برازیل کی جی-20 صدارت کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں ہندوستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

بایو ایندھن، فارماسیوٹیکل، زراعت پر مبنی صنعتوں، خلا اور ہوا بازی میں تعاون سمیت ہندوستان - برازیل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔

اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9343


(Release ID: 1956146) Visitor Counter : 134