وزیراعظم کا دفتر
جی 20 ممالک کے رہنماؤں نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
گاندھی جی کے لازوال نظریات ایک ہم آہنگ، جامع اور خوشحال عالمی مستقبل کے لیے ہمارے اجتماعی وژن کی رہنمائی کرتے ہیں: وزیر اعظم
Posted On:
10 SEP 2023 12:26PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جی20 رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ آج معروف راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کے لازوال نظریات ایک ہم آہنگ، جامع اور خوشحال عالمی مستقبل کے لیے اجتماعی وژن کی رہنمائی کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:
معروف راج گھاٹ پر، جی20 فیملی نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا - جو امن، خدمت، ہمدردی اور عدم تشدد کا منارۂ نور ہے۔
جیسے جیسے متنوع قومیں اکٹھی ہوتی ہیں، گاندھی جی کے لازوال نظریات ایک ہم آہنگ، جامع اور خوشحال عالمی مستقبل کے لیے ہمارے اجتماعی وژن کی رہنمائی کرتے ہیں۔
وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:
جی 20فیملی نے باپو کو خراج عقیدت پیش کیا۔
عالمی لیڈروں نے راج گھاٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مہاتماگاندھی کے سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
************
ش ح۔ع ح
U NO:9315
(Release ID: 1956015)
Visitor Counter : 140
Read this release in:
Kannada
,
Marathi
,
Gujarati
,
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam