پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی توانائی کے شعبے میں تاریخی لمحہ: جی20 تقریب میں عالمی بائیو ایندھن اتحاد(جی بی اے) کا اعلان

Posted On: 09 SEP 2023 6:36PM by PIB Delhi

جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ گلوبل بایو ایندھن اتحاد (جی بی اے) کے اعلان کے ساتھ آج عالمی توانائی کے شعبے نے ایک تاریخی لمحہ دیکھا ہے۔

جی بی اے بائیو ایندھن کو اپنانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں اور صنعتوں کا اتحاد تیار کرنے کے لیے ہندوستان کی زیر قیادت ایک قدم ہے۔ بائیو ایندھن کی ترقی اور تعیناتی کو آگے بڑھانے کے لیے بایو ایندھن کے سب سے بڑے صارفین اور پروڈیوسرز کو اکٹھا کرنا، اس اقدام کا مقصد حیاتیاتی ایندھن کو توانائی کی منتقلی کی کلید کے طور پر رکھنا اور ملازمتوں اور اقتصادی ترقی میں تعاون دینا ہے۔

جی بی اے کا اعلان جی-20 کے صدر کے طور پر اور "وائس آف دی گلوبل ساؤتھ" کی نمائندگی کرنے والے ہندوستان کے مثبت ایجنڈے کی کارروائی پر مبنی نوعیت کو ظاہر کرتا ہے۔

جی بی اے ویلیو چین میں صلاحیت سازی کی مشقوں، قومی پروگراموں کے لیے تکنیکی مدد اور پالیسی اسباق کے اشتراک کو فروغ دے کر دنیا بھر میں ترقی اور پائیدار بائیو ایندھن کی تعیناتی میں مدد کرے گا۔ یہ صنعتوں، ممالک، ایکو نظام کے کھلاڑیوں اور کلیدی اسٹیک ہولڈرز کی مانگ اور سپلائی کی نقشہ سازی میں مدد کے لیے ایک ورچوئل مارکیٹ پلیس کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں کو اختتامی صارفین سے منسلک کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔ یہ بائیو ایندھن کو اپنانے اور تجارت کی ترغیب دینے کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات، کوڈز، پائیداری کے اصولوں اور ضوابط کی ترقی، اپنانے اور ان پر عمل درآمد میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔

یہ پہل ہندوستان کے لیے متعدد محاذوں پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔ جی بی اے جی- 20 صدارت کے ٹھوس نتائج کے طور پر، عالمی سطح پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں مدد کرے گا۔ مزید برآں، یہ اتحاد تعاون پر توجہ مرکوز کرے گا اور ہندوستانی صنعتوں کو ٹکنالوجی اور سامان برآمد کرنے کی صورت میں اضافی مواقع فراہم کرے گا۔ یہ ہندوستان کے موجودہ بائیو ایندھن پروگراموں جیسے پی ایم جیون یوجنا، ستت، اور گوبردھن اسکیم کو تیز کرنے میں مدد کرے گا، اس طرح کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، ملازمتیں پیدا کرنے اور ہندوستانی ماحولیاتی نظام کی مجموعی ترقی میں مدد ملے گی۔ 2022 میں عالمی ایتھنول مارکیٹ کی قیمت  99.06 بلین امریکی ڈالر تھی اور 2032 تک 5.1فیصد کی سی اے جی آر سے بڑھنے اور 2032 تک  162.12 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اے ای اے کے مطابق، نیٹ زیرو کے اہداف کی وجہ سے 2050 تک 3.5-5x بائیو ایندھن کی ترقی کی صلاحیت ہوگی، جس سے ہندوستان کے لیے ایک بہت بڑا موقع پیدا ہوگا۔

وہ ممالک اور تنظیمیں جو پہلے ہی جی بی اے میں شامل ہو چکے ہیں ۔

19 ممالک اور 12 بین الاقوامی تنظیمیں پہلے ہی شامل ہونے پر رضامند ہو چکی ہیں۔

جی بی اے کی حمایت کرنے والے جی-20 ممالک (07): 1. ارجنٹائن، 2. برازیل، 3. کینیڈا، 4. بھارت 5. اٹلی، 6. جنوبی افریقہ، 7.متحدہ ہائے امریکہ

جی بی اے کے اراکین حیاتیاتی ایندھن کے بڑے پروڈیوسر اور صارفین پر مشتمل ہیں۔ USA (52فیصد)، برازیل (30فیصد) اور ہندوستان (3فیصد)، پیداوار میں تقریباً 85فیصڈ حصہ اور ایتھنول کی کھپت میں تقریباً 81فیصد حصہ ادا کرتے ہیں۔

*****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-9302

 



(Release ID: 1955876) Visitor Counter : 175