وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

بھارت – مشرق وسطیٰ- یوروپ اقتصادی گلیارہ امدادِ باہمی، اختراع اور ساجھا ترقی کا چراغ راہ ثابت ہوگا: وزیر اعظم

Posted On: 09 SEP 2023 7:16PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت – مشرق وسطیٰ- یوروپ اقتصادی گلیارے کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ امنگوں اور خوابوں کا سفر طے کرتے ہوئے تعاون، اختراع اور مشترکہ پیش رفت کا چراغِ راہ ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ساجھا امنگوں اور خوابوں کا سفر طے کرتے ہوئے، بھارت – مشرق وسطیٰ- یوروپ اقتصادی گلیارہ امدادِ باہمی، اختراع اور ساجھا ترقی کا ایک چراغِ راہ ثابت ہوگا۔ جیسے جیسے تاریخ کے اوراق پلٹے جائیں گے، میں دعاگو ہوں کہ  تب یہ گلیارہ تمام تر براعظموں میں انسانی کوشش اور اتحاد کا ایک ثبوت بن کر ابھرے ۔‘‘

**********

 

 

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9305


(Release ID: 1955866) Visitor Counter : 140