وزیراعظم کا دفتر

عالمی بینک کے جی 20 دستاویز نے ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کے توسط سے بھارت کی مالی شمولیت کی ستائش کی

Posted On: 08 SEP 2023 12:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عالمی بینک کی ایک تحقیق ساجھا کی جسے عالمی بینک نے اپنے جی 20 دستاویز میں شامل کیا ہے، اور اس میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے محض 6 برسوں میں مالی شمولیت کا نشانہ حاصل کر لیا ہے جسے حاصل کرنے میں کم از کم 47 برسوں کا طویل عرصہ لگ سکتا تھا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا

’’ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کی بدولت مالی شمولیت میں بھارت کی لمبی چھلانگ!

@WorldBank کے ذریعہ تیار کردہ ایک جی 20 دستاویز نے بھارت کی نمو کے بارے میں ایک ازحد دلچسپ بات ساجھا کی ہے۔ بھارت نے محض چھ برسوں کی مدت میں مالی شمولیت کا نشانہ حاصل کر لیا ہے، جسے حاصل کرنے میں کم از کم 47 برسوں کا طویل عرصہ لگ سکتا تھا۔

ہمارا مضبوط ڈجیٹل ادائیگی کا بنیادی ڈھانچہ اور ہمارے عوام کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ یہ تیز رفتار ترقی اور اختراع کا ایک ثبوت بھی ہے۔

https://www.news18.com/india/if-not-for-digital-payment-infra-in-6-yrs-india-would-have-taken-47-yrs-to-achieve-growth-world-bank-8568140.html‘‘

 

**********

 (ش ح ۔اع ۔ر ا)

U.No:9278



(Release ID: 1955523) Visitor Counter : 130