خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

راشٹریہ پوشن ماہ  2023 کے پہلے دن پورے ملک میں  تقریباً 10 لاکھ سرگرمیاں دیکھی گئیں

Posted On: 04 SEP 2023 2:54PM by PIB Delhi

خواتین اور ترقی اطفال کی وزارت ستمبر 2023 کے پورے مہینے میں چھٹواں راشٹریہ پوشن ماہ منا رہی ہے۔راشٹریہ پوشن ماہ 2023 کے پہلے دن ملک بھر میں تقریباً 10 لاکھ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع تھا ‘مشن لائف کے ذریعہ غذائیت میں بہتری اور  خصوصی طور پر ماں کےذریعہ بچے کو دودھ پلانااور اضافی غذا’۔

سوپوشت بھارت کے اس جن آندولن میں ہر شہری کو شریک ہونے کی ضرورت ہے۔

راشٹریہ پوشن ماہ 2023 کے افتتاح کے موقع پر ملک بھر سے عہدے دار اور آنگن واڑی کارکنان غذاسے متعلق تنوع کو فروغ دینے اور غذائیت حاصل کرنے والے  برتاؤ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک ساتھ جمع ہوئے اور اس اہم تحریک کے لئے اپنے عزائم کو دہرایا۔

اس سال پوشن ماہ 2023 کا مقصد لائف سائیکل نقطہ نظر کے ذریعہ کم غذائیت کے مسئلے سے جامع طریقے سے نمٹنا ہے جو کہ مشن پوشن 2.0 کا بنیادی مقصد ہے۔پوشن ماہ 2023 کا بنیادی مقصد انسانی زندگی کے اہم مراحل جیسے کہ حمل، زچگی، بچپن اور بلوغت سے متعلق بڑے پیمانے پر بیداری پیداکرنا ہے۔اس کا مقصد ‘‘سوپوشت بھارت، ساکشر بھارت، سشکت بھارت’’ (غذائیت سے بھرپور ہندوستان، تعلیم یافتہ ہندوستان، بااختیار ہندوستان) موضوع کے ذریعہ پورے ہندوستان میں غذائیت کی سمجھ بوجھ کو بڑھانا ہے۔

پورے مہینے چلنے والے اس پروگرام کے ذریعہ ملک بھر میں ماں کےذریعہ بچے کو دودھ پلانے اور اضافی غذائیت سے متعلق موضوعات پر مہم چلاکر  زمینی سطح پر غذائیت سے متعلق بیداری پیدا کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ق ت۔ن ا۔

U-9160



(Release ID: 1954588) Visitor Counter : 97