وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کا دورۂ جکارتہ، انڈونیشیا (06 سے 07 ستمبر 2023)

Posted On: 02 SEP 2023 6:15PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر محترم جناب جوکو وِڈوڈو کی دعوت پر، 06 سے 07 ستمبر 2023 کو انڈونیشیا کے شہر جکارتہ کا سفر کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران، وزیر اعظم 20 ویں آسیان-بھارت سربراہ ملاقات اور 18ویں مشرقی ایشیا سربراہ ملاقات میں شرکت کریں گے جس کی میزبانی آسیان  کے موجودہ صدر کے طور پر  انڈونیشیا کے ذریعہ کی جارہی ہے۔

عنقریب منعقد ہونے والی آسیان- بھارت سربراہ ملاقات، 2022 میں بھارت – آسیان تعلقات کے پروان چڑھ کر ایک جامع تزویراتی شراکت داری کی شکل لینے کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہوگی۔ اس سربراہ ملاقات میں بھارت-آسیان تعلقات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور باہمی تعاون کی مستقبل کی سمت طے کی جائے گی۔

مشرقی ایشیا سربراہ ملاقات آسیان ممالک کے قائدین اور بھارت سمیت اس کے آٹھ ڈائیلاگ شراکت داران کے لیے علاقائی اور عالمی نوعیت کے مسائل پر نظریات کے باہم تبادلے کا  ایک موقع فراہم کرے گی ۔

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9130


(Release ID: 1954389) Visitor Counter : 148