وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ایتھنس میں بھارتی برادری کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت

Posted On: 25 AUG 2023 10:37PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 اگست 2023 کو ایتھنس  میں، کنزرویٹوئر میں بھارتی برادری سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں، وزیر اعظم نے اُس غیر معمولی تغیر کو اجاگر کیا جس سے بھارت ابھی گزر رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مختلف شعبوں میں رونما ہورہی ترقی کی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے چندریان مشن کی کامیابی کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے کثیر جہتی بھارت۔یونان تعلقات کو آگے بڑھانے کے معاملے میں یونان میں آباد غیر مقیم ہندوستانی برادری کے ذریعہ دیے گئے تعاون پر روشنی ڈالی اور ان سے بھارت کی نمو کی داستان کا حصہ بننے کی اپیل کی۔

***

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8854


(Release ID: 1952358) Visitor Counter : 117