وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم کو یونان کے صدر نے گرانڈ کراس آف دی آرڈر آف آنر سے نوازا

Posted On: 25 AUG 2023 3:04PM by PIB Delhi

یونان کی صدمحترمہ  کیٹرینا سکیلاروپولو نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو دی گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف آنر سے نوازا۔

آرڈر آف آنر 1975 میں قائم کیا گیا تھا۔ دیوی ایتھینا کے سر کو ستارے کے سامنے کی طرف دکھایا گیا ہے جس پر لکھا ہے "صرف حق پرستوں کو ہی عزت دی جائے"۔

گرانڈ کراس آف دی آرڈر آف آنر یونان کے صدر کی طرف سے ان وزرائے اعظم اور نامور شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ممتاز مقام کی وجہ سے یونان کے قد کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

اقتباس میں کہا گیا ہے- "وزیراعظم نریندر مودی کی شخصیت میں، ہندوستان کے دوست لوگوں کو ایک اعزاز دیا جاتا ہے۔"

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے، ’’ اس  دورے کے موقع پر، یونانی ریاست ہندوستان کے وزیر اعظم کو اعزاز دیتی ہے، ایک ایسے سیاست داں جنہوں نے انتھک محنت سے اپنے ملک کی عالمی رسائی کو فروغ دیا ہے اور جو ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے منظم طریقے سے کام کرتے ہیں، اور جرات مندانہ اصلاحات کرتے ہیں۔ ایک  ایسے سیاستداں جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کو بین الاقوامی سرگرمیوں کی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔

 باہمی دلچسپی کے شعبوں میں یونان-ہندوستان دوستی کے اسٹریٹجک فروغ میں وزیراعظم جناب  مودی کی فیصلہ کن شراکت کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے یونان کی صدر محترمہ کیٹرینا ساکیلاروپولو، حکومت اور یونان کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور ایکس X)   (پر پوسٹ کیا۔


******

ش  ح۔ا ک  ۔ ج

UNO-8825



(Release ID: 1952071) Visitor Counter : 99