صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

عزت مآب وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری کی سربراہی میں کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال اور تیاریوں کے جائزے کےلئے اعلیٰ سطح کی میٹنگ

Posted On: 21 AUG 2023 8:27PM by PIB Delhi

حال میں دنیا بھر میں سارس کو۔وی وائرس کی نئی اقسام کی اطلاعات کے پیش نظر عزت مآب وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا کی سربراہی میں کووڈ-19 کی قومی اور عالمی صورتحال ، نئی اقسام کی موجودگی اور صحت عامہ پر اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ  ہوئی۔

میٹنگ میں ڈاکٹر ونود پال، رکن نیتی آیوگ ،جناب راجیو گوبا ، کابینہ  سکریٹری، جناب امیت کھرے، مشیر پی ایم او، جناب سدھانش پنت سکریٹری  صحت وخاندانی بہبود، جناب راجیو بہل، سکریٹری ڈی ایچ آر اور ڈی جی آئی ، سی ایم آر ، جناب راجیش ایس گوکھلے، سکریٹری بایو ٹیکنالوجی اور محترمہ پنیہ سلیلاسریواستو ایڈیشنل سکریٹر ی ٹو پی ایم نے شرکت کی۔

کووڈ-19 کی عالمی صورتحال کی تفصیل سکریٹر ی نے (ہیلتھ) نے پیش کی اور سارس کو۔وی2 وائرس اور ای جی۔ پانچ (ایرس) کے بارے میں بتایا جن کی دنیا بھر میں اطلاعات ملی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ عالمی صحت تنظیم کے مطابق ای جی۔ پانچ کی اطلاع پچاس ممالک سے موصول ہوئی ہے جبکہ بی اے دو۔ چھیاسی (پرولا) چار ملکوں میں پایا گیا ہے۔

میٹنگ میں بتایاگیا کہ گزشتہ سات دنوں میں دنیا بھر میں کووڈ-19 کے 296219 معاملات کی اطلاع ملی ہے۔ جبکہ ہندوستان میں جو دنیا کی مجموعی آبادی کا تقریبا سترہ فیصد ہے جہاں گزشتہ مہینے صرف 223 معاملے سامنے آئے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پورے ملک میں روزانہ کے نئے معاملوں کا اوسط پچاس سے کم ہے۔

تفصیلی بات چیت کے بعد ڈاکٹر پی کے مشرا نے کہا کہ ہندوستان میں کووڈ-19 کی صورتحال مستحکم ہے اور ملک میں صحت عامہ کا نظام چوکس ہے۔ پھر بھی ریاستوں کو آئی ایل آئی/ ایس اے آر آئی کے رجحانات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور کووڈ-19 کے کافی نمونے جانچ کے لئے بھیجنے کی ضرورت ہے اور نئی عالمی اقسام پر گہری نظر رکھنا ضروری ہے۔

*****

U.No:8646

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1950951) Visitor Counter : 116