وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کا دورہ افریقہ و یونان (22 سے 25 اگست 2023)

Posted On: 19 AUG 2023 11:30AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 سے 24 اگست2023 تک جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ کا دورہ کریں گے، تاکہ جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر عالی جناب ماٹا میلا  سیرل  رامافوسا کی دعوت پر 15ویں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کرسکیں۔

یہ 2019 کے بعد پہلی جسمانی موجودگی والی برکس  سربراہی کانفرنس ہوگی۔ سربراہی اجلاس ،گروپنگ کے ذریعے شروع کیے گئے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور مستقبل کی سرگرمیوں کے شعبوں کی نشاندہی کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم برکس سربراہی اجلاس کے بعد منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب ‘برکس – افریقہ آؤٹ ریچ اور برکس پلس ڈائیلاگ’ میں بھی شرکت کریں گے، جس میں جنوبی افریقہ کی طرف سے مدعو کردہ دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم جوہانسبرگ میں موجود بعض رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے دورے کے بعد، وزیر اعظم، یونان کے وزیراعظم عالی جناب کریاکوس میتسوتاکس کی دعوت پر 25 اگست 2023 کو یونان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ 40 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یونان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

ہندوستان اور یونان کے درمیان تہذیبی تعلقات ہیں، جو حالیہ برسوں میں بحری نقل و حمل، دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے تعلقات، جیسے شعبوں میں تعاون کے ذریعے مضبوط ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وزیر اعظم میتسوتاکس کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ دونوں ممالک کے کاروباری لیڈروں کے ساتھ ساتھ یونان میں ہندوستانی برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔

*************

ش ح۔م م۔ ت ع

U-8602


(Release ID: 1950691) Visitor Counter : 112