وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے سال 2023 کی انڈر 20 عالمی چیمپئن شپ میں خواتین کشتی ٹیم کا خطاب جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 19 AUG 2023 6:48PM by PIB Delhi

سال 2023  کی انڈر20 عالمی چیمپئن شپ میں خواتین کشتی ٹیم کا خطاب جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’بھارتی خواتین پہلوانوں کے لیے ایک یادگار فتح! ہماری ٹیم نے سال 2023 کی انڈر20 عالمی چیمپئن شپ میں خواتین کشتی ٹیم کا خطاب جیت لیا ہے اور 7 تمغات، جن میں 3 طلائی تمغات شامل ہیں، جیت کر ایک بے مثال کارکردگی پیش کی ہے۔ یادگار کارکردگیوں میں سے انتم کے ذریعہ پیش کی گئی جنہوں نے اپنا خطاب برقرار رکھا اور دو مرتبہ جیت درج کرنے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔ یہ شاندار کامیابی ہمارے ابھرتے ہوئے پہلوانوں کی غیر متزلزل عہدبندگی، عزم مصمم اور غیر معمولی صلاحیت کا مظہر ہے۔‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8575



(Release ID: 1950468) Visitor Counter : 107