وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم کی فتح پر مسرت کا اظہار کیا

Posted On: 12 AUG 2023 11:48PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم کو چوتھی ایشین چیمپئنس ٹرافی جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’ایشین چیمپئن شپ میں شاندار فتح کے لیے ہماری مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد! یہ بھارت کی چوتھی فتح ہے اور اس سے ہمارے کھلاڑیوں کی انتھک لگن، سخت تربیت اور غیر متزلزل عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ ان کی غیر معمولی کارکردگی نے ملک بھر میں زبردست احساس تفاخر پیدا کیا ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک ترین تمنائیں پیش کرتاہوں۔‘‘

 

 

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8297


(Release ID: 1948273) Visitor Counter : 128