وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی نے نیپال کے وزیر اعظم سے بات کی
دونوں رہنماؤں نے ہند- نیپال دو طرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا
انہوں نے وزیر اعظم پرچنڈ کے حالیہ دورہ ہندوستان کے دوران ہونے والی بات چیت کاجائزہ لیا
نیپال ہندوستان کی پالیسی 'پڑوسی پہلے' میں کلیدی شراکت دار ہے
Posted On:
05 AUG 2023 6:16PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نیپال کے وزیر اعظم جناب پشپ کمل دہل ’پرچنڈ‘ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے ہند-نیپال دو طرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں اور وزیر اعظم پرچنڈ کے 31 مئی سے 3 جون 2023 کے ہندوستان کے حالیہ دورے کے دوران ہونے والی بات چیت کا کا جائزہ لیا، تاکہ دو طرفہ شراکت کو آگے بڑھایا جا سکے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کاگہرے رشتوں کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
ایک قریبی اور دوستانہ ہمسایہ نیپال، ہندوستان کی پالیسی 'پڑوسی سب سے پہلے' میں کلیدی شراکت دار ہے۔ ٹیلی فون پرہوئی یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کو جاری رکھے ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
7995 .U.No
(Release ID: 1946074)
Visitor Counter : 133
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam