وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

راجستھان میں وزیر اعظم کے پروگرام میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ کی موجودگی کے بارے میں پی ایم او  کا  ٹوئیٹ

Posted On: 27 JUL 2023 10:42AM by PIB Delhi

وزیرا عظم کے دفتر نے راجستھان میں وزیر اعظم کے ایک پروگرام میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ کی موجودگی کے بارے میں وزیر اعلیٰ کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں مندرجہ ذیل ٹوئیٹ کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ میں کہا ہے:

’’جناب @اشوک گہلوت جی،

پروٹوکول کے مطابق آپ کو پروگرام میں باقاعدہ مدعو کیا گیا تھا اور آپ کی تقریر کا بھی وقت مقرر کیا گیا تھا لیکن آپ کے دفتر نے کہا کہ آپ اس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے پچھلے دورے کے دوران بھی آپ کو ہمیشہ مدعو کیا گیا اور آپ نے ان پروگراموں میں شرکت بھی کی تھی۔

آپ کا آج کے پروگرام میں بھی خیر مقدم ہے آپ کا نام بھی اس ترقیاتی کام کے کتبے پر موجود ہے ۔

اگر آپ کو حال ہی میں زخمی ہونے کی وجہ سے یہاں آنے میں کوئی جسمانی تکلیف نہ ہو تو آپ کی شرکت گراں قدر ہوگی۔‘‘

 

 

***********

 

ش ح ۔  ع م - م ش

U. No.7596


(Release ID: 1943127) Visitor Counter : 106