وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے فرانس کے خلاء باز، پائلٹ اور اداکار تھامس پیسکیٹ سے ملاقات کی

Posted On: 14 JUL 2023 10:06PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 14 جولائی 2023 کو، پیرس میں فرانس کے ایرو اسپیس انجینئر، پائلٹ، یوروپی ضلائی ایجنسی کے خلاء نورد اور اداکار جناب تھامس پیسکیٹ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے جناب پیسکیٹ کے ساتھ خلائی شعبے میں بھارت کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری مشترک کی۔  انھوں نے خاص طور پر اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے اور نجی شعبے کی زیادہ  سے زیادہ حصہ داری کی حوصلہ افزائی کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے نوجوانوں  کو  ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ خلائی شعبے میں تعاون کا پتہ لگانے کے لئے جناب پیسکیٹ کو بھارت آنے کی دعوت بھی دی۔

جناب پیسکیٹ نے وزیراعظم کے ساتھ  ایک خلاء باز کے طور پراپنے تجربات مشترک کئے اور مستقبل کے خلائی پروگراموں اور ٹیکنالوجیوں کے ممکنہ  خطوط پر تبادلہ خیال کیا۔

******

 

ش ح۔ ن ر (15.07.2023)

U NO:7042



(Release ID: 1939753) Visitor Counter : 92