وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

چندریان -3 نے ہندوستان کے خلائی سفر میں ایک نیا باب رقم کیا: وزیر اعظم

Posted On: 14 JUL 2023 3:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چندریان- 3  کی لانچنگ پر ہندوستان کے سائنس دانوں کی انتھک لگن کی ستائش کی ہے۔

ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کے ایک ٹوئیٹ کو شیئر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛

’’چندریان-3 نے ہندوستان کے خلائی سفر میں ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ یہ ہر ہندوستانی کے خوابوں اور عزائم کو بلند کرتے ہوئے  اونچی پرواز بھرتا ہے۔ یہ اہم کامیابی ہمارے سائنس دانوں کی انتھک لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میں ان کے جذبے اور ذہانت کو سلام کرتا ہوں!‘‘

 

 

******

ش  ح۔ م  م۔ م ر

U-NO. 7023

14.07.2023


(Release ID: 1939526) Visitor Counter : 129