وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچ گئے

Posted On: 13 JUL 2023 5:12PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 جولائی 2023 کی سہ پہر پیرس پہنچ گئے۔

فرانس کی وزیر اعظم محترمہ ایلزبتھ بورن نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی کا رسمی استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیر اعظم مودی فرانس کے صدر عالیجناب ایمانوئل میکرون کی دعوت پر باسٹیل ڈے پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ یہ دورہ ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی 25 ویں سالگرہ کے جشن کی بھی علامت ہے۔

**************

 

 

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 6996


(Release ID: 1939268) Visitor Counter : 150