پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 JUL 2023 12:17PM by PIB Delhi
ڈبلیو سی ڈی کی وزارت نے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار کی آخری تاریخ 31 جولائی 2023 سے بڑھا کر 31 اگست 2023 کردی ہے۔
یہ عام لوگوں کی معلومات کیلئے ہے کہ پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار 2024کے لئے درخواستیں اب نیشنل ایوارڈس پورٹل https://awards.gov.in پر شروع ہوگئی ہیں۔یہ ایوارڈس شجاعت، کھیلوں، سماجی خدمات، سائنس اور ٹیکنالوجی ، ماحولیات، آرٹس اور ثقافت اور اختراع کے شعبوں میں دی جاتی ہیں جو قومی سطح پر اعتراف کیے جانے کے لائق ہیں۔
کوئی بھی بچہ جو بھارتی شہری ہے اور بھارت میں رہ رہا ہے اور اس کی عمر درخواستوں / نامزدگی کی وصولی کی آخری تاریخ تک 18 سال سے زیادہ نہ ہو، اس ایوارڈ کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔ دوسرا کوئی شخص بھی ایوارڈس کیلئے مستحق بچے کو نامزد کرسکتا ہے۔ پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار (پی ایم آر بی پی) کیلئے درخواست اس مقصد کیلئے ڈیزائن کیے گئے آن لائن پورٹل https://awards.gov.in پر ہی وصول کی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ح ا۔ع ن
(U: 6886)