وزارت خزانہ

مرکز،بجلی کے شعبے میں اصلاحات کو تیز کرنے کے لیے ریاستوں کو مالی ترغیبات فراہم کرتا ہے


بارہ ریاستوں کو  بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے لئے 66,413 کروڑ روپے  کی ترغیبات ملی  ہے

بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے 24-2023 میں 1,43,332 کروڑ  روپے کی ترغیبات دستیاب ہیں

Posted On: 28 JUN 2023 12:03PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے نے اضافی قرض لینے کی اجازتوں کی شکل میں مالی ترغیبات فراہم کرکے بجلی کے شعبے میں ریاستوں کی طرف سے اصلاحات کو فروغ دینے کے لئے  حوصلہ افزائی  کا قدم اٹھایا ہے۔ اس اقدام کا مقصد بجلی کے شعبے کی کارکردگی اور  صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اصلاحات کرنے میں ریاستوں کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنا ہے۔

اس پہل کا اعلان مرکزی وزیر خزانہ نے مرکزی بجٹ 22-2021 میں کیا تھا۔ اس پہل کے تحت، ریاستوں کو 2021-22 سے 2024-25 تک کی چار سالہ مدت کے لیے سالانہ مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار ( جی ایس ڈی پی) کے 0.5  فیصد تک اضافی قرض لینے کی  گنجائش  مہیا ہے۔ یہ اضافی مالیاتی ونڈو ریاستوں کی طرف سے بجلی کے شعبے میں مخصوص اصلاحات کے نفاذ پر منحصر ہے۔

اس پہل نے ریاستی حکومتوں کو اصلاحات کا عمل شروع کرنے کی ترغیب دی ہے، اور کئی ریاستوں نے آگے آکر شروع کی گئی اصلاحات اور مختلف پیمانے کی کامیابیوں کی تفصیلات بجلی کی وزارت کو پیش کی ہیں۔

بجلی کی وزارت کی سفارشات کی بنیاد پر، وزارت خزانہ نے 12 ریاستی حکومتوں کو  2021-22  اور 2022-23  میں کی گئی اصلاحات کی اجازت دی ہے۔ پچھلے دو مالی سالوں کے دوران، انہیں اضافی قرض لینے کی اجازت کے ذریعے 66,413 کروڑ روپے کے مالی وسائل اکٹھا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اصلاحات کے عمل کو شروع کرنے کی ترغیب کے طور پر ہر ریاست کے لیے اجازت دی گئی رقم کی تقسیم حسب ذیل ہے:

نمبر شمار

 ریاست

22-2021 اور 23-2022  کے لئے  اضافی  قرضہ لینے کی اجازت کی مجموعی رقم (روپے کروڑ میں)

1.

آندھرا پردیش

9,574

2.

آسام

4,359

3.

ہماچل پردیش

251

4.

کیرالہ

8,323

5.

منی پور

180

6.

میگھالیہ

192

7.

اوڈیشہ

2,725

8.

راجستھان

11,308

9.

سکم

361

10.

تمل ناڈو

7,054

11

اتر پردیش

6,823

12

مغربی بنگال

15,263

 

میزان

66,413

مالی سال 2023-24 میں، ریاستیں پاور سیکٹر کی اصلاحات سے منسلک اضافی قرض لینے کی سہولت سے فائدہ اٹھانا جاری رکھ سکتی ہیں۔ 1,43,332 کروڑ روپے کی رقم 2023-24 میں ان اصلاحات کو شروع کرنے کے لیے ریاستوں کو ترغیب کے طور پر دستیاب ہو گی۔  وہ ریاستیں جو 2021-22  اور 2022-23  میں اصلاحات کے عمل کو مکمل کرنے سے قاصر تھیں، وہ بھی 2023-24 کے لیے مختص اضافی قرضے سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، اگر وہ موجودہ مالی سال میں اصلاحات کو انجام دیتی ہیں۔

پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لیے مالی مراعات دینے کے بنیادی مقاصد سیکٹر کے اندر آپریشنل اور اقتصادی کارکردگی کو بہتر بنانا اور بجلی کی ادائیگی کی کھپت میں مسلسل اضافہ کو فروغ دینا ہے۔

ترغیبات کے لیے اہل ہونے کے لیے، ریاستی حکومتوں کو لازمی اصلاحات کا ایک مجموعہ شروع کرنا چاہیے اور کارکردگی کے مقررہ معیارات کو پورا کرنا چاہیے۔ مطلوبہ اصلاحات میں یہ باتیں شامل ہیں:

  • ریاستی حکومت کی طرف سے پبلک سیکٹر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈی آئی ایس سی او ایمز) کے نقصانات کی ذمہ داری کا ترقی پسند مفروضہ۔
  • پاور سیکٹر کے مالیاتی امور کی رپورٹنگ میں شفافیت بشمول سبسڈی کی ادائیگی اور حکومتوں کی ڈی آئی ایس سی او ایمز اور دیگر کو ڈی آئی ایس سی او ایمز کی ذمہ داریوں کی ریکارڈنگ۔
  • مالیاتی اور توانائی کھاتوں کی بروقت ادائیگی اور بروقت آڈٹ۔
  • قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل۔

ان اصلاحات کی تکمیل کے بعد، ریاست کی کارکردگی کا اندازہ مخصوص معیار کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، تاکہ اس کی ترغیباتی رقم کے لیے اس کی اہلیت کا تعین کیا جا سکے، جو کارکردگی کی بنیاد پر جی ڈی پی کے 0.25 فیصد  سے 0.5 فیصد تک ہو سکتی ہے۔ تشخیص کے معیار میں یہ باتیں شامل ہیں:

  • زرعی کنکشن سمیت کل توانائی کی کھپت کے مقابلے میں میٹر والی  بجلی کی کھپت کا فیصد۔
  • صارفین کو براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے سبسڈی کی ادائیگی۔
  • مجموعی تکنیکی اور تجارتی (اے ٹی اینڈ سی) نقصان میں کمی کے اہداف کا حصول۔
  • سپلائی کی اوسط لاگت اور اوسط قابل وصول محصول (اے سی  ایس – اے آر آر) فرق میں کمی کے ہدف کو پورا کرنا۔
  • کراس سبسڈی میں کمی۔
  • سرکاری محکموں اور بلدیاتی اداروں کی طرف سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی۔
  • سرکاری دفتر میں پری پیڈ میٹرز کی تنصیب۔
  • اختراعات اور جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال۔

مزید برآں،  ریاستیں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کے لیے بونس مارکس کے لیے اہل ہیں

بجلی کی وزارت ریاستوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور اضافی قرض لینے کی اجازت دینے کے لیے ان کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے نوڈل وزارت کے طور پر کام کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-6575



(Release ID: 1935831) Visitor Counter : 137