وزیراعظم کا دفتر

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی


این ایس اے سُلیوان نے وزیر اعظم کو دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت  سے آگاہ کیا

انہوں نے بتایا کہ صدر بائیڈن ریاستی دورے پر وزیر اعظم کے استقبال کے منتظر ہیں

وزیر اعظم نے بڑھتے اور گہرے ہوتے ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر اطمینان کا اظہار کیا

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ صدر بائیڈن کے ساتھ دلچسپ بات چیت کے منتظر ہیں

Posted On: 13 JUN 2023 8:02PM by PIB Delhi

امریکی قومی سلامتی کے مشیر، عالی جناب جیک سُلیوان نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

این ایس اے سُلیوان نے وزیر اعظم کو دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر بائیڈن وزیر اعظم کے سرکاری دورے پر استقبال کے منتظر ہیں۔

وزیر اعظم نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتی اور گہری ہوتی جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک نتیجہ خیز دورہ اور صدر بائیڈن کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر دلچسپ گفتگو کے منتظر ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6118



(Release ID: 1932118) Visitor Counter : 118