کابینہ سکریٹریٹ

قومی بحران انتظامیہ کمیٹی (این سی ایم سی) نے بحیرہ عرب میں آنے والے طوفان ’’بپرجوئے‘‘ کی تیاریوں کے جائزے کے لیے میٹنگ طلب کی

Posted On: 12 JUN 2023 5:07PM by PIB Delhi

کابینی سکریٹری جناب راجیو گوبا کی صدارت میں نیشنل کرائسز مینجمنٹ کمیٹی  این سی ایم سی نے آج  ایک میٹنگ طالب کی اور بحیرہ عرب میں آنے والے طوفان ’بیپرجوئے‘ کے لیے تیاریوں کے سلسلے میں حکومت گجرات اور مرکزی وزارتوں/ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر جنرل،  بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کمیٹی کو مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان ’بیپرجوئے‘ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے  14 تاریخ کی صبح تک تقریباً شمال کی طرف بڑھنے کا قوی امکان ہے، پھر شمال-شمال مشرق کی طرف بڑھے گا اور 15 جون کی دوپہر تک جاکھاؤ پورٹ (گجرات) کے قریب مانڈوی (گجرات) اور کراچی (پاکستان) کے درمیان سوراشٹر اور کچھ اور ملحقہ پاکستانی ساحلوں کو عبور کرے گا۔ یہ شدید سمندری طوفان125 سے 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی مسلسل ہوا کی رفتار سے  150 کلو میٹر فی گھنٹے کی زیادہ سے زیادہ رفتار حاصل کر سکتا ہے۔

گجرات کے چیف سکریٹری نے کمیٹی کو گردابی طوفان کے ممکنہ راستے میں آبادی کے تحفظ کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے اور جو لوگ سمندر میں ہیں انہیں محفوظ مقام پر واپس بلایا گیا ہے۔ اب تک کل 21,000 کشتیاں اٹھائی جا چکی ہیں۔ انخلاء کے مقصد سے حساس دیہات کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ سالٹ پین ورکرز کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ان کی تفصیلات بھی تیار کر لی گئی ہیں۔ مناسب پناہ گاہ، بجلی کی فراہمی، ادویات اور ہنگامی خدمات کو تیار رکھا جا رہا ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی 10 ٹیمیں تعینات کی جا رہی ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے پہلے ہی 12 ٹیمیں تعینات کر دی ہیں اور 3 اضافی ٹیمیں گجرات میں تیار رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، 15 ٹیمیں، ارکونم (تمل ناڈو)، منڈلی (اڈیشہ) اور بھٹنڈہ (پنجاب) میں ہر ایک میں 5 ٹیموں کو مختصر نوٹس پر ایئر لفٹنگ کے لیے الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ،  بری اور بحری کی  بچاؤ اور راحت ٹیموں کے ساتھ ساتھ جہازوں اور ہوائی جہازوں کو تیار رکھا گیا ہے۔

ریاست گجرات کی تیاری، بچاؤ اور بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے فوج، بحریہ، فضائیہ اور کوسٹ گارڈ کی مناسب ٹیمیں اور وسائل تعینات کیے جا رہے ہیں۔ ڈی جی، شپنگ کی طرف سے میری ٹائم بورڈ اور تمام  متعلقہ فریقوں کو باقاعدہ الرٹس اور ایڈوائزریز بھیجی جا رہی ہیں۔ آف شور آئل فیلڈز کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے اور ان تنصیبات پر تعینات عملے سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر انخلاء کو یقینی بنائیں۔ اہم بندرگاہوں کانڈلا اور موندرا کو الرٹ کردیا گیا ہے اور دیگر بندرگاہوں کو بھی کارروائی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مرکزی ایجنسیوں اور حکومت گجرات کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت گجرات اور متعلقہ مرکزی ایجنسیوں کے متعلقہ عہدیداروں کے ذریعہ احتیاطی اور بچاؤ تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں۔ اس کا مقصد جانی نقصان کو صفر پر رکھنا اور املاک اور بنیادی ڈھانچہ جیسے پاور اور ٹیلی کام کو کم سے کم نقصان کو یقینی بنانا ہے۔  بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی صورت میں اسے کم سے کم وقت میں بحال کیا جانا چاہیے۔

کابینہ سکریٹری نے کہا کہ سمندر سے ماہی گیروں کو واپس بلایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ طوفان کے آنے سے قبل کمزور علاقوں سے لوگوں کا بروقت انخلا کیا جائے۔ کابینہ سکریٹری نے گجرات حکومت کو یقین دلایا کہ تمام مرکزی ایجنسیاں تیار ہیں اور مدد کے لیے دستیاب ہوں گی۔

میٹنگ میں گجرات کے چیف سکریٹری، مرکزی داخلہ سکریٹری، ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او، شہری ہوابازی، بجلی، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، ماہی پروری کے محکمے، ڈیجی ٹیلی کام کے سیکریٹریز، این ڈی ایم اے، سی آئی ایس سی آئی ڈی ایس، ڈی جی نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈی جی آئی ایم ڈی، ڈی جی این ڈی آر ایف، ڈی جی کوسٹ گارڈ اور وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

***********

ش ح ۔  ش ت – م ت ح

U. No.6089



(Release ID: 1931862) Visitor Counter : 96