وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے وزارت تعلیم کی پہل  جی 20 جن بھاگیداری تقریب میں ریکارڈ شرکت کی ستائش کی

Posted On: 10 JUN 2023 7:53PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  وزارت تعلیم کی پہل  جی 20 جن بھاگیداری تقریب میں ریکارڈ شرکت کی ستائش کی۔

ہندوستان کی جی 20 صدارت کے  مرکزی فوخس  کے طور پر، وزارت تعلیم سرگرمیوں اور پروگراموں کی ایک سیریز کا اہتمام کر رہی ہے جس کا مقصد خاص طور پر بلینڈڈ آموزش کے ضمن میں ’’ بنیادی خواندگی اور عدد شناسی  (ایف ایل این) کو یقینی بنانا‘‘ کے موضوع کو  فروغ دینا اور اس کی تائید کرنا ہے۔

اب تک 1.5 کروڑ سے زیادہ افراد بشمول طلباء، اساتذہ اور کمیونٹی ممبران اس پہل میں جوش و خروش سے شامل ہو چکے ہیں۔

وزارت تعلیم کے ٹویٹ تھریڈ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’اس ریکارڈ شرکت سے بہت پرجوش  ہوں۔ یہ ایک جامع اور پائیدار مستقبل کے لیے ہمارے مشترکہ وژن کو تقویت دیتا ہے۔ ان تمام لوگوں کو مبارکباد جنہوں نے حصہ لیا اور ہندوستان کی جی -20 صدارت کو مضبوط کیا۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-0000

                            



(Release ID: 1931369) Visitor Counter : 126