بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی اور گاؤں صنعتوں کے کمیشن نے شاندار تاریخ رقم کی – 9سال میں 332 فیصد فروخت  میں اضافہ درج کرکے کمیشن نے  زبردست  کامیابی حاصل کی

Posted On: 08 JUN 2023 7:29PM by PIB Delhi

کھادی اور گاؤں  صنعتوں کے کمیشن ( کے وی آئی سی ) نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت  میں  آتم نربھر بھارت ابھیان کو نئی بلندیوں تک لے جاکر   دنیا کے سامنے  ہندوستان کی ایک شاندار ساکھ پیش کی ہے۔آزاد ہندوستان کی تاریخ میں  پہلی بار  کھادی اور گاؤں صنعتوں کے کمیشن کی مصنوعات کا لین دین  1.34 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ گزشتہ 9  مالی سال میں   دیہی علاقوں میں دستکاروں کی طر ف سے تیار کی گئیں  کھادی مصنوعات کی فروخت میں  332 فیصد کا  غیر معمولی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مالی سال 14-2013  میں  کھادی اور گاؤں صنعتوں کی مصنوعات کا لین دین 31154 کروڑروپے تھا ،اس کی فروخت میں  23-2022 کے مالی سال  میں 134630 کروڑروپے کا سب سے زیادہ  اضافہ ہوا ۔جو اب تک کا بہترین  لین دین تھا  اور یہ اب تک کی سب سے بہترین حصولیابی تھی۔اسی طرح  کھادی اور گاؤں صنعتوں کے کمیشن  کے وی آئی سی نے دیہی علاقوں میں 954899 نئے      روز گار کے مواقع  پیدا کرکے ایک نیا سنگ میل بھی قائم کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017Z1K.jpg

کھادی اور گاؤں صنعتوں کے کمیشن کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب منوج کمار نے اس حصولیابی  کا سہرا مہاتما گاندھی کی سچی تحریک  کے سر باندھا ہے۔ انہوں نے ملک کے دور درا زکے گاؤوں  میں  کام کرنے والے دستکاروں کی ان تھک  اور سخت محنت  کے ساتھ ساتھ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی برانڈ شکتی کو بھی اس حصولیابی میں برابر کاشریک کیا ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک اور بیرون ملک  ہر پلیٹ فارم پر کھادی کو فروغ دیا ہے ،جس کی وجہ سے کھادی نے مقبولیت کی ایک نئی بلندی کو چھو لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  آج کھادی کی مصنوعات  دنیا میں  سب سے بھروسے مند  برانڈ میں  شمار کی جاتی ہیں ۔ مالی سال 14-2013  سے  23-2022 تک  جہاں  کے وی آئی  مصنوعات کی  پیداوار  میں  268فیصد کا اضافہ تھا ،فروخت   نے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 332  کا نشانہ پار کرلیا ہے۔ یہ اس بات  کا ثبوت ہے کہ  ملک کے عوام کا اعتماد اور بھروسہ  میک ان انڈیا  ووکل فار لوکل   اور سودیشی مصنوعات    پر بڑا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-06-08at8.23.12PMN617.jpeg

مرکز میں مودی حکومت کے 9سالہ اقتدار کے دوران خود انحصاری سے خوشحالی کے اس  طر ح کے 9 ریکارڈ  کے وی آئی سی کی کوششوں  کی وجہ سے قائم ہوئے ہیں،جس نے کھادی کے تئیں نئی زندگی  بخشی ہے۔

کے وی آئی مصنوعات کی  پیداوار میں غیرمعمولی اضافہ :

مالی سال 14-2013  میں  کے وی آئی کی مصنوعات  کی پیداوار  26109  کروڑروپے تھی ۔اس میں  مالی سال  23-2022 میں  95957 کروڑروپے کا اضافہ ہوا  اور اس میں  268 فیصد کا غیر معمولی اضافہ در ج  کیا گیا ۔ پیداوار کی یہ تعداد  اس بات کا پختہ ثبوت ہے کہ کے وی آئی سی نے دیہی علاقوں میں  غیر معمولی کام انجام دیا ہے۔

کے وی آئی مصنوعات کی فروخت میں زبردست اضافہ :

گزشتہ 9 سال میں کے وی آئی کی مصنوعات کی فروخت   میں ہر سال نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے ۔ مالی سال  14-2013  میں  فروخت   31154  کروڑروپے مالیت کی تھی ۔332 فیصد کے غیر معمولی  اضافے کے ساتھ یہ فروخت  مالی سال  23-2022 میں  134630  کروڑروپے تک پہنچ گئی جو  اب تک کی سب سے زیادہ  ہے۔

کھادی فیبرکس کی  پیداوار کا نیا ریکارڈ :

گزشتہ 9 سال میں کھادی  فیبرک کی پیداوار میں کافی اضافہ ہو ا اور مالی سال 14-2013  میں  جہاں  کھادی کپڑوں کی  پیداوار   811 کروڑروپے تھی اس میں ایک دم  260 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ مالی سال 23-2022 میں  2916 کروڑروپے  تک   پہنچ گئی ، جو اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی ہے ۔

کھادی فیبرکس کی فروخت نے ایک نئی تاریخ رقم  کی ہے :

گزشتہ 9 مالی سال کے دوران  کھادی فیبرک  کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ مالی سال 14-2013  میں یہاں اس کی فروخت صرف 1081 کروڑروپے تھی وہیں  مالی سال  23-2022 کے دوران  اس میں  450  فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ فروخت   5943  کروڑروپے تک پہنچ گئی ۔ کووڈ 19 کے بعد  نامیاتی کپڑوں کی مانگ   میں  دنیا بھر میں اضافہ ہوا ۔ا س کی وجہ سے کھادی ملبوسات کی مانگ میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو ملا۔اس کے ساتھ ساتھ  ہر پلیٹ فارم پر وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی جانب سے کھادی کو فروغ  دئے جانے کی وجہ سے  کھادی فیبرک کی   فروخت میں  اضافے  پر ایک بڑا اثر بھی ڈالا ہے ۔

روزگا رپیدا کرنے اور مجموعی روز گار میں پیدا کرنے کے نئے ریکارڈ

کے وی آئی سی کا اہم مقصد دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع  پیدا کرنا ہے۔ کے وی آئی سی نے ان  شعبوں میں  بھی گزشتہ 9 سال کے دوران ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ۔  مالی سال  14-2013  میں  مجموعی روزگار  13038444 تھا  ۔ یہ 36فیصد کے اضافے کے ساتھ  مالی سال 23-2022 میں  17716288 تک  پہنچ  گیا۔ اسی  طرح  مالی سال  14-2013  میں    روزگار کے 562521نئے مواقع  پید ا ہوئے جبکہ 70فیصد کے اضافے کے ساتھ مالی سال 23-2022 میں روز گار کے کل  954899  روز گار کے مواقع میں  اضافہ درج کیا گیا۔

کھادی  دستکاروں کی اجرت میں ریکارڈ اضافہ :

کھادی سیکٹر سے جڑے  کھادی دستکار کھادی فیبرک کی  پیداوار اور فروخت  میں اضافے کا فائدہ  بھی حاصل کررہے ہیں۔  مالی سال 14-2013  کے بعد سے ان کی اجرت  میں  150  فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں  یعنی  یکم اپریل  2023 سے کھادی  دستکاروں کی اجرتوں میں  33فیصدسے زیادہ  کا مزید اضافہ ہوا ہے۔

نئی دلی کے کناٹ پلیس میں  واقع کھادی بھون کا نیا ریکارڈ :

2 اکتوبر 2022 کو نئی دلی کے کناٹ  پلیس میں واقع   کے وی آئی سی کے اہم  کھادی بھون کی فروخت  نے  تمام ریکارڈ توڑدئے ۔  وزیر اعظم کی درخواست  پر کھادی شائقین نے ایک  ہی دن میں  1.34 کروڑروپے مالیت کی کے وی آئی مصنوعات  خرید کر پہلی بار ایک نیا ریکار  ڈ  قائم کیا۔

وزیر اعظم کے روز گار  پیدا کرنے کے پروگرام پر عمل کرتے ہوئے  آتم  نربھر بھارت کی تعمیر کرنا:

وزیراعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام(  پی ایم ای جی پی ) نے  وزیراعظم جناب نریندر مودی   کی سودیشی ابھیان کے ساتھ  ملک کے نوجوانوں  کو شامل  کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔اس اسکیم نے  وزیراعظم مودی کے ا س خواب کو پورا  کیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ روز گار حاصل کرنے کے بجائے روز گار فراہم کرنے  والا بناجائے ۔ اس مالی سال کے دوران  8.69 لاکھ  نئے پروجیکٹ قائم کرکے   73.67 لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ 09-2008  سے  23-2022 تک  21870.18  کروڑروپے کی کل  مارجن رقم  سبسڈی تقسیم کرنے کے ساتھ   73.67 لاکھ لوگوں  کو روز گار کے مواقع فراہم کئے گئے۔ نہ صرف  دیہی علاقوں میں  80 فیصد سے زیادہ اکائیاں قائم کی گئی ہیں بلکہ ان میں سے 50فیصد سے زیادہ اکائیاں  ایس سی ایس ٹی اور خواتین صنعت کاروں کی ہیں ۔اس کے علاوہ  آرزومند اضلاع میں   بھی  14فیصد سے زیادہ اکائیاں قائم کی گئی ہیں ۔  مالی سال 23-2022 کے دوران حصولیابی   85167 اکائیاں  تھیں ۔جس میں  9.37  لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ۔

گرام ادیوگ وکاس یوجنا کا نیا ریکارڈ : 

 کھادی اور گاؤں صنعتوں کے کمیشن کے وی آئی سی  معاشرے کے نچلی سطح  پر کام کررہے دستکاروں اور محروم لوگوں کی فلاح  وبہبودکے لئے گرام وکاس یوجنا کے تحت  بہت سے اہم پروگراموں  پر  کام کررہا ہے ۔ 18-2017  کے بعد سے اب تک   ہنی مشن  پروگرام  کے  تحت   19118  مستفیدین  کو  189989 لاکھ  بی باکس  (شہد کی مکھیوں کے باکس ) اور بی کالونیز  تقسیم کی گئیں ۔ اسی  طرح  کمہار  سشکتی کرن پروگرام کے ذریعہ    اب تک  25000 سے زیادہ برتن   بنانے والوں  کو  جدید الیکٹرک  پارٹرس  وھیلز  تقسیم کئے گئے ۔

*************

ش ح۔ح ا۔ رم

U-5969



(Release ID: 1930935) Visitor Counter : 113