وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم  نے شہریوں کو 21جون کو منعقد کئےجانے والے یوگ کے 9ویں  بین الاقوامی دن کی یاددہانی کرائی

Posted On: 31 MAY 2023 8:46PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے شہریوں کو 21جون کو منعقد کئے جانے والے یوگ کے 9ویں بین الاقوامی دن کی یاددہانی کرائی ہے ۔ جناب مودی نے کہاکہ آیئے ہم سب تیارہوجائیں اور اس قدیم طرزعمل   کا جشن منائیں ، جس سے  ہماری دماغی اورجسمانی صحت مندی کو تقویت بہم پہنچتی ہے ۔

آیوش کی وزارت کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں ، وزیراعظم نے کہا :

‘‘یوگ کے بین الاقوامی دن میں محض تین ہفتے رہ گئے ہیں!

آئیے ہم سب تیارہوجائیں اور اس قدیم طرز عمل کا جشن منائیں ، جس سے ہماری دماغی اورجسمانی صحت مندی کوتقویت بہم پہنچتی ہے ۔ آیئے ہم ایک زیادہ صحت مند اورزیادہ مسرور اورخوشی سے سرشار معاشرہ قائم کریں ۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5702


(Release ID: 1928923) Visitor Counter : 126