وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کمبوڈیا کے شاہ عالی جناب نوروڈوم سیہامونی سے ملاقات کی


قریبی ثقافتی تعلقات اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا

انھوں نے  جی  20 کی ہندوستان کی صدارت کی ستائش کی اور اس کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

Posted On: 30 MAY 2023 8:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون میں کمبوڈیا کے شاہ عالی جناب نوروڈوم سیہامونی سے ملاقات کی، جو 29 سے 31 مئی 2023 تک ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر ہیں۔

وزیر اعظم اور عالی جناب شاہ سیہامونی نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تہذیبی تعلقات، مضبوط ثقافتی اور عوام سے عوام کے روابط پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے صلاحیت سازی سمیت مختلف شعبوں میں کمبوڈیا کے ساتھ دو طرفہ شراکت داری کو مضبوط کرنے کے ہندوستان کے عزم کا انھیں یقین دلایا۔ عالی جناب شاہ نے ترقیاتی تعاون میں ہندوستان کے جاری اقدامات کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، اور جی  20 کی ہندوستان کی صدارت کے لئے ان کی تعریف کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 5636

30.05.2023




(Release ID: 1928445) Visitor Counter : 125