امور داخلہ کی وزارت
نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم مودی پارلیمنٹ ہاؤس میں تاریخی اور مقدس ’’ سینیگول ‘‘ نصب کریں گے
یہ مقدس ’’ سینیگول ‘‘ انگریزوں سے بھارت میں اقتدار کی منتقلی کی علامت ہے - جناب شاہ
پارلیمنٹ ہاؤس اس تاریخی ’’ سینیگول ‘‘ کے لیے سب سے موزوں اور مقدس جگہ ہے – جناب امت شاہ
یہ امرت کال کی علامت ہوگی، ایک ایسا دور ، جو نئے بھارت کو دنیا میں اپنا صحیح مقام حاصل کرتے ہوئے دیکھے گا
Posted On:
24 MAY 2023 2:56PM by PIB Delhi
تاریخ اتوار کے روز ، اُس وقت اپنے آپ کو دہرائے گی ، جب نئے پارلیمنٹ ہاؤس کو قوم کے نام وقف کیا جائے گا۔ اس دن، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی منصفانہ اور مساوی طرز حکمرانی کی مقدس علامت سینیگول قبول کریں گے اور اسے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں نصب کریں گے۔ یہ وہی سینیگول ہے ، جسے بھارت کے پہلے وزیر اعظم جناب جواہر لعل نہرو نے 14 اگست کی رات اپنی رہائش گاہ پر کئی رہنماؤں کی موجودگی میں قبول کیا تھا۔
بھارت کی آزادی کے موقع پر رونما ہونے والے پورے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے، وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’ آزادی کے 75 سال بعد بھی، بھارت کے زیادہ تر لوگ اس واقعہ سے واقف نہیں ہیں کہ کس طرح پنڈت جواہر لعل نہرو کو سینیگول سونپنے کے ذریعے اقتدار کی منتقلی عمل میں آئی تھی ۔ یہ 14 اگست ، 1947 ء کی رات کا ایک خصوصی موقع تھا ، جب بھارت کی آزادی کا جشن منایا گیا ۔ اس رات پنڈت جواہر لعل نہرو نے تمل ناڈو کے تھرو وادو تھورائی ادھینم (مٹھ) کے ادھینموں (پجاریوں) کے ہاتھوں سے ’ سینیگول ‘ قبول کیا تھا ، جو خاص طور سے اسے سونپنے آئے تھے۔ مختصر طور پر یہ وہ لمحہ تھا ، جب انگریزوں نے اقتدار بھارت کے لوگوں کو سونپا تھا۔ ہم جو آزادی کا جشن مناتے ہیں ، وہ حقیت میں سینیگول سونپے جانے کا لمحہ تھا ۔
عزت مآب وزیر اعظم نے سینیگول کو امرت کال کی قومی علامت کے طور پر اپنانے کا فیصلہ کیا۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت بھی اسی تقریب کا مشاہدہ کرے گی، جس میں ادھینم ( پجاری) اس تقریب کو دہراتے ہوئے ، سینیگول کو وزیر اعظم کو سونپیں گے ۔
وزیر داخلہ نے سینیگول کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ سینیگول کے معنی بہت وسیع ہیں ، جو ایک تمل لفظ ’’ سماّئی ‘‘ سے لیا گیا ہے ، جس کے معنی ہیں ’’ تقویٰ ‘‘ ۔ اسے تمل ناڈو میں ایک سرکردہ دھارمک مٹھ کے اعلیٰ پجاریوں کا آشیرواد حاصل ہے۔ نندی ، جو ’’ نیا ئے ‘‘ کی علمبردار ہے ، سینیگول کے سب سے اوپر ہاتھ سے تراشی گئی ہے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سینیگول کو حاصل کرنے والے کو منصفانہ اور درست طور پر حکمرانی ( تمل میں ’’ آنائی ‘‘ ) کا حق حاصل ہوتا ہے ۔ یہی سب سے اہم بات ہے ، خاص طور پر اُن کے لیے ، جو عوام کی خدمت کے لیے منتخب ہوتے ہیں اور انہیں یہ بات کبھی نہیں بھولنی چاہیئے ۔‘‘
1947 ء والے اِسی سینیگول کو وزیر اعظم کے ذریعے لوک سبھا میں اسپیکر کے پوڈیم کے قریب نصب کیا جائے گا ۔ اسے ، اس طرح آویزاں کیا جائے گا کہ پورا ملک اسے دیکھ سکے اور خصوصی مواقع پر اسے نکالا جائے گا ۔
وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس ، اس تاریخی ’’ سینیگول ‘‘ کو نصب کرنے کے لیے سب سے مناسب اور مقدس جگہ ہے۔
’’ سینگول ‘‘ کی تنصیب 15 اگست ، 1947 کے جذبے کو ناقابل فراموش بنا ئے گا ۔ یہ لامحدود امید، لامحدود امکانات اور ایک مضبوط اور خوشحال قوم کی تعمیر کے عزم کی علامت ہے۔ یہ امرت کال کی علامت ہوگی، جو اس شاندار دور کا مشاہدہ کرے گا ، جس میں بھارت اپنا درست مقام حاصل کرے گا ۔
تمل ناڈو حکومت نے ہندو مذہبی اور خیراتی اوقاف کے محکمے ( ایچ آر اینڈ سی ای ) کے 22 -2021 ء کے پالیسی نوٹ کے پیرا 24 میں فخر کے ساتھ ریاست کے مٹھ کے ذریعے ادا کئے گئے رول کو شائع کیا ہے اور یہ دستاویز شاہی مشیر کے طور پر مٹھ کے ذریعے ادا کردہ کردار کو نمایاں کرتا ہے۔
یہ تاریخی منصوبہ ادھینم کے صدور کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ تمام 20 ادھینم صدور بھی اس مبارک موقع پر موجود ہوں گے تاکہ اس مقدس رسم کی یاد تازہ کر سکیں۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ مجھے خوشی ہے کہ اس کی تعمیر سے وابستہ 96 سالہ جناب وُمیّدی بنگارو چیٹی جی بھی ، اس مقدس تقریب میں شرکت کریں گے۔ میں ان کا بھی شکر گزار ہوں ۔
ایک خصوصی ویب سائٹ (sengol1947.ignca.gov.in) ، جس میں سینیگول کے بارے میں تفصیلات موجود ہیں اور اس کی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ، کا آج وزیر داخلہ نے ایک تقریب میں آغاز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ’’ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کے لوگ اسے دیکھیں اور اس تاریخی تقریب کے بارے میں جانیں۔ یہ سبھی کے لیے فخر کی بات ہے۔‘‘
اس پریس کانفرنس میں ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی، اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب گووند موہن بھی موجود تھے۔
امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی پریس کانفرنس کے دوران دکھائی گئی ویڈیو دیکھنے کے لیے کلک کریں:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5450
(Release ID: 1927036)
Visitor Counter : 232
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Nepali
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu