وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم  نےرکن پارلیمنٹ اورسابق وزیرجناب رتن لال کٹاریہ کے انتقال پرتعزیت کی

Posted On: 18 MAY 2023 10:51AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی  نے رکن پارلیمنٹ اورسابق وزیرجناب رتن لال کٹاریہ کی وفات پراپنے گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا:

‘‘رکن پارلیمنٹ اورسابق  وزیرجناب رتن لال کٹاریہ جی کے انتقال پردکھ ہواہے ۔ انھیں عوامی خدمت اور سماجی انصاف کے تئیں ان کے گراں قدر تعاون کے لئے ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ انھوں نے ہریانہ میں بی جے پی کومضبوط بنانے میں کلیدی کرداراداکیاتھا۔ ان کے اہل خانہ اورحامیوں سے تعزیت –اوم شانتی ۔’’

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5252


(Release ID: 1925064) Visitor Counter : 149