وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 12 مئی کو گجرت کا  دورہ کریں گے


وزیر  اعظم لگ بھگ 4400 کروڑ روپے  مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے  اور  سنگ بنیاد رکھیں گے

پی ایم اے وائی  کے تحت  لگ بھگ 19000 مستفدین  کو مکانات دئیے  جائیں گے

وزیر اعظم گفٹ سٹی  کا دورہ کریں گے اور  وہاں جاری  متعدد  پروجیکٹوں کی  صورتحال کا جائزہ لیں گے

وزیر اعظم اکھل بھارتیہ   شکشا سنگھ  ادھی ویشن میں شرکت کریں گے

Posted On: 11 MAY 2023 10:40AM by PIB Delhi

وزیر  اعظم  جناب نریندر مودی  12 مئی کو گجرات کا دورہ کریں گے  اور صبح  ساڑھے  دس بجے  کے آس پاس  احمد آباد  میں اکھل بھارتیہ   شکشا سنگھ  ادھی ویشن میں شرکت کریں گے اس کے بعد  وہ گاندھی نگر میں دوپہر  بارہ بجے تقریباً     4400 کروڑ روپے  مالیت کے  مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے  اور  سنگ بنیاد رکھیں گے۔سہ پہر تین بجے کے قریب  وزیر اعظم گفٹ سٹی  کا دورہ کریں گے ۔

ترقیاتی  پروجیکٹوں کا افتتاح  اور سنگ بنیاد

گاندھی نگر میں اپنے  پروگرام کے دوران ،  وزیر اعظم جناب نریندر مودی  2450 کروڑ روپے  سے زیادہ مالیت کے مختلف پروجیکٹوں  کا افتتاح  اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ان پروجیکٹوں میں شہری ترقی کا محکمہ ، پانی کی سپلائی کا محکمہ ، سڑک ٹرانسپوڑت  کا محکمہ  اور کان کنی اور معدنیات  کا محکمہ شامل ہے۔

جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جانا ہے ان میں بانس  کا نٹھا ضلع  میں بہت سے گاؤں میں پینے کے پانی کی سپلائی سے متعلق اسکیموں کو بہتر بنانا، احمد آباد میں دریا پر ایک  پل کی تعمیر ، نروڈہ جی آئی ڈی سی  میں گندے پانی کو جمع کرنے  سے متعلق پروجیکٹ  ، مہسانہ اور احمد آباد میں آلودہ اور گندے پانی کو پھر سے  قابل  استعمال بنانے سے متعلق پلانٹس ، دہے گام میں ایک آڈی ٹورئیم کی تعمیر  کے ساتھ ساتھ دیگر کئی پروجیکٹ  شامل ہیں۔ ان کے علاوہ  جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جانا ہے ان میں  جوناگڑھ  ضلع میں  بہت سی پائپ لائنوں کی تعمیر کا پروجیکٹ ، گاندھی نگر ضلع میں   پانی کی سپلائی سے  متعلق  اسکیم کو بہتر بنانا، فلائی اوور پلوں کی تعمیر ، پانی کی تقسیم کے نئے  اسٹیشنوں  کی تعمیر ، ٹاؤن  پلاننگ  سے متعلق مختلف سڑکوں کی تعمیر اور دیگر پروجیکٹ شامل  ہیں ۔

وزیر اعظم ، پی ایم اے وائی  ( دیہی اور شہری ) پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے  یا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اس کے ساتھ ہی  وہ مذکورہ اسکیم  کے تحت تعمیر کئے گئے  لگ بھگ 19000 مکانات کے گرہ پرویش میں حصہ لیں گے۔ وہ  اس پروگرام کے دوران اسکیم کے مستفدین کو مکانات کی چابیاں بھی  سپر دکریں گے ۔  ان پروجیکٹوں پر  کل1950 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

وزیر اعظم گفٹ سٹی میں

وزیر اعظم گاندھی نگر میں ’’ گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک سٹی‘‘ (گفٹ سٹی)  کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ گفٹ سٹی میں جاری بہت سے  پروجیکٹوں   کی تازہ ترین صورتحال کا  بھی جائزہ لیں گے۔ گفٹ سٹی میں، گفٹ آئی ایف ایس سی  اداروں اور متعلقہ  فریقوں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کریں گے  تاکہ ان کے تجربات کو سمجھ سکیں  اور  مستقبل کے لئے گفٹ سٹی  سے متعلق   ان کے منصوبوں کے بارے میں جانکاری حاصل کر سکیں ۔ وزیر اعظم ’’زیر زمین یوٹی لیٹی سرنگ ‘‘ اور اکٹھا کئے گئے کچرے کو  خود کار طریقے  سے علیحدہ کرنے سے متعلق پلانٹ ‘‘ سمیت  شہر کی کلیدی    ڈھانچہ کی سہولتوں  کا بھی معائنہ کریں گے ۔

اکھل بھارتیہ شکشا سنگھ ادھی ویشن

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ’’آل انڈیا  پرائمری ٹیچرس فیڈریشن ‘‘ کی 29 ویں سالانہ کانفرنس ‘‘ اکھل بھارتیہ شکشا سنگھ  ادھی ویشن  میں بھی شرکت کریں گے۔ اس سال کی کانفرنس کا موضوع ہے ۔ اساتذہ  تعلیم کے شعبے  کی کایا پلٹ کرنے کے عمل میں مرکزی حیثیت کے حامل ہیں۔

*************

ش ح ۔ ع ن ۔ ر ب

U. No.5015



(Release ID: 1923305) Visitor Counter : 108