وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں ایک بس حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا

Posted On: 15 APR 2023 1:49PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں ایک بس حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے معاوضے کا اعلان بھی کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے ایک سلسلے وار ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

”رائے گڑھ، مہاراشٹر میں بس حادثے سے دکھی ہوں۔ میرے جذبات ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ زخمی لوگ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ ریاستی حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے: وزیر اعظم“

”رائے گڑھ بس حادثہ میں مرنے والے ہر ایک کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا، زخمیوں کو 50،000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم“

 **************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

U: 4137


(Release ID: 1916890) Visitor Counter : 140