وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے پنجاب کے ہوشیار پور میں ایک حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا


وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ سے معاوضے کی رقم کو منظوری دی

Posted On: 14 APR 2023 8:46AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پنجاب کے ہوشیار پور میں ایک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے ہوشیار پور، پنجاب میں حادثے کے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا؛

”ہوشیار پور، پنجاب میں ایک حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرنے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ سے 2 لاکھ روپے کے معاوضے کی منظوری دی ہے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد دی جائے گی۔“

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

U: 4105


(Release ID: 1916481)