وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے گاؤوں کے گھروں میں 60  فیصد نل کے پانی کے  کنکشن کی فراہمی پر  خوشی  کا اظہار کیا ہے


وزیراعظم کا کہنا ہے کہ  یہ ایک غیر معمولی حصولیابی ہے اور  اس سے بہت سی  زندگیوں کو سہارا ملے گا

Posted On: 04 APR 2023 7:47PM by PIB Delhi

وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے گاؤوں کے گھروں میں 60  فیصد نل کے پانی کے  کنکشن کی فراہمی پر  خوشی  کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک  غیر معمولی حصولیابی ہے اور اس سے بہت سی زندگیوں کو سہارااور مدد ملے گی۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا  کہ  ہم آنے والے وقت میں  مزید  گاؤوں کے گھروں  میں نل کے پانی کی فراہمی میں اضافہ کرنے کے لئے ہر ممکن  کام کر رہے ہیں۔

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کی جانب سے  کئے گئے ٹوئیٹ کے جواب میں  وزیراعظم نے  ٹوئیٹ کیا کہ یہ ایک غیر معمولی کارنامہ  ہے اور اس سے بہت سی زندگیوں کو سہارا ملے گا۔  اور ہم آنے والے وقت میں زیادہ سے زیادہ  مقامات پر  نل  کے پانی کی فراہمی میں اضافہ کریں گے ۔

**********

ش ح۔ ح ا ۔ ق ر

U. No.3708



(Release ID: 1913728) Visitor Counter : 116