وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے دوبارہ استعمال ہونے والے خلائی راکٹ کے اترنے کے مشن کے کامیاب انعقاد کے لیے اسرو کی ستائش کی
Posted On:
02 APR 2023 8:18PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کی خلائی تحقیق سے متعلق تنظیم ، اِسرو کے ذریعہ دوبارہ استعمال ہونے والے خلائی راکٹ کی ازخود لینڈنگ کے مشن کے کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی فضائیہ کے اشتراک سے اِسرو نے 2 اپریل 2023 کو صبح سویرے کرناٹک کے چتردُرگ میں خلائی تجربات کے مرکز ایروناٹیکل ٹیسٹ رینج (اے ٹی آر) میں دوبارہ استعمال ہونے والے خلائی راکٹ کی از خود لینڈنگ کے مشن (آر ایل وی –ایل ای ایکس) کا کامیابی سےانعقاد کیا ۔
اسرو کے سلسلہ وار ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
"ایک زبردست ٹیم کی کوشش۔ یہ کامیابی ہمیں دوبارہ استعمال ہونے والے ہندوستانی خلائی راکٹ کے احساس کے ایک قدم مزید قریب لے جاتی ہے۔ "
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
3634
(Release ID: 1913140)
Visitor Counter : 132
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam