وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

بنگلورو کا درختوں اور جھیلوں سمیت فطرت کے ساتھ بہت گہرا رشتہ ہے : وزیراعظم

Posted On: 01 APR 2023 9:33AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ بنگلورو کا درختوں اور جھیلوں سمیت فطرت کے ساتھ بہت گہرا رشتہ ہے۔

بنگلورو میں درختوں کے  متنوع کلیکشن کی تفصیلی وضاحت کے بارے میں فطرت سے محبت کرنے والی، باغباں اور آرٹسٹ، محترمہ سبھاشنی چندرمنی کے ٹویٹ تھریڈز کے جواب میں، وزیر اعظم نے لوگوں سے بھی  اپیل کی  کہ وہ اپنے قصبوں اور شہروں کے ایسے پہلوؤں  سے   دوسروں کو  روشناس کرانے کے لئے    ایسی معلومات دوسروں کو بھی شیئر کریں۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’یہ بنگلورو پر اور  اس کے درختوں پر ایک دلچسپ تھریڈ ہے۔ بنگلورو کا درختوں  اور جھیلوں سمیت فطرت کے ساتھ بہت گہرا رشتہ ہے ۔

میں دوسروں سے بھی اپیل  کروں گا کہ وہ اپنے قصبوں اور شہروں کے ایسے پہلوؤں سے دوسروں کو روشناس کرائیں ، یہ  معلومات بہت زیادہ دلچسپ ہوگی۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

01-04-2023))

U-3590

                          


(Release ID: 1912801) Visitor Counter : 118