وزیراعظم کا دفتر
رودراکش کنونشن سنٹر، وارانسی میں ’ون ورلڈ ٹی بی سمٹ‘ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
Posted On:
24 MAR 2023 2:33PM by PIB Delhi
ہر ہر مہادیو۔
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، مرکزی وزیر صحت جناب منکھ منڈاویہ جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک جی، مختلف ممالک کے وزرائے صحت، ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائرکٹر، یہاں موجود تمام افراد، اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ سمیت مختلف اداروں کے نمائندے، خواتین و حضرات!
میرے لیے یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ’ون ورلڈ ٹی سمٹ‘ کاشی میں ہو رہی ہے۔ خوش قسمتی سے، میں کاشی کا رکن پارلیمنٹ ہوں۔ کاشی نگری، وہ شاشوت دھارا ہے، جو ہزاروں برسوں سے انسانوں کی کوششوں اور محنت کی گواہ رہی ہے۔ کاشی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ چنوتی چاہے کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، جب اس کی کوشش ہوتی ہے، تو نیا راستہ بھی نکلتا ہے۔ مجھے یقین ہے، ٹی بی جیسی بیماری کے خلاف ہمارے عالمی عزائم کو کافی ایک نئی توانائی دے گی۔
میں، ’ون ورلڈ ٹی بی سمٹ‘ میں ملک و بیرون ملک سے کاشی آئے تمام مہمانوں کا بھی دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کرتا ہوں، ان کا استقبال کرتا ہوں۔
ساتھیوں،
ایک ملک کے طور پر ہندوستان کے نقطہ نظر کی عکاسی ’وسودھیو کٹمبکم‘، یعنی ’ہول ورلڈ اِز وَن فیملی‘ کے جذبے سے ہوتی ہے۔ یہ قدیم نظریہ، آج جدید دنیا کو انٹیگریٹیڈ وژن دے رہا ہے، انٹیگریٹیڈ سالیوشنز دے رہا ہے۔ اس لیے ہی صدر کے طور پر، ہندوستان نے جی 20 سمٹ کی بھی تھیم رکھی ہے – ’ون ورلڈ، ون فیملی، ون فیوچر‘! یہ تھیم ایک فیملی کے طور پر پوری دنیا کے مشترکہ مستقبل کا عزم ہے۔ ابھی کچھ دنوں پہلے ہی ہندوستان نے ’وَن ارتھ، وَن ہیلتھ‘ کے وژن کو بھی آگے بڑھانے کی پہل کی ہے۔ اور اب، ’ون ورلڈ ٹی بی سمٹ‘ کے ذریعے ہندوستان، گلوبل گڈ کے ایک اور عزم کو پورا کر رہا ہے۔
ساتھیوں،
2014 کے بعد سے ہندوستان نے جس نئی سوچ اور اپروچ کے ساتھ ٹی بی کے خلاف کام کرنا شروع کیا، وہ واقعی شاندار ہے۔ ہندوستان کی یہ کوشش آج پوری دنیا کو اس لیے بھی جاننی چاہیے، کیوں کہ یہ ٹی بی کے خلاف عالمی لڑائی کا ایک نیا ماڈل ہے۔ گزشتہ 9 برسوں میں ہندوستان نے ٹی بی کے خلاف اس لڑائی میں کئی محاذوں پر ایک ساتھ کام کیا ہے۔ جیسے، پیپلز پارٹسی پیشن-عوامی حصہ داری، اِنہانسنگ نیوٹریشن- غذائیت کے لیے خصوصی مہم، ٹریٹمنٹ انوویشن- علاج کے لیے نئی حکمت عملی، ٹیک انٹیگریشن – تکنیک کا بھرپور استعمال، اور ویلنیس اینڈ پریونشن، اچھی صحت کو فروغ دینے کے لیے فٹ انڈیا، کھیلو انڈیا، یوگ جیسی مہم۔
ساتھیوں،
ٹی بی کے خلاف لڑائی میں بھارت نے جو بہت بڑا کام کیا ہے، وہ ہے- پیپلز پارٹسی پیشن، عوامی حصہ داری۔ ہندوستان نے کیسے ایک انوکھی مہم چلائی، یہ جاننا بیرون ملک سے آئے ہمارے مہمانوں کے لیے بہت دلچسپ ہوگا۔
ساتھیوں،
ہم نے ’ٹی بی سے پاک بھارت‘ کی مہم سے جڑنے کے لیے ملک کے لوگوں سے ’نکشے متر‘ بننے کی پیل کی تھی۔ ہندوستان میں ٹی بی کے لیے مقامی زبان میں ’شے‘ لفظ رائج ہے۔ اس مہم کے بعد، قریب قریب 10 لاکھ ٹی بی مریضوں کو، ملک کے عام شہریوں نے ایڈاپٹ کیا ہے، گود لیا ہے۔ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی، ہمارے ملک میں 12-10 سال کے بچے بھی ’نکشے متر‘ بن کر ٹی بی کے خلاف لڑائی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ایسے کتنے ہی بچے ہیں، جنہوں نے اپنا ’پگی بینک‘ توڑ کر ٹی بی مریضوں کو ایڈاپٹ کیا ہے۔ ٹی بی کے مریضوں کے لیے ان ’نکشے متروں‘ کا مالی تعاون ایک ہزار کروڑ روپے سے اوپر پہنچ گیا ہے۔ ٹی بی کے خلاف دنیا میں اتنا بڑا کمیونٹی انیشیٹو چلنا، اپنے آپ میں بہت حوصلہ افزا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ بیرونی ممالک میں رہنے والے غیر مقیم ہندوستانی بھی بڑی تعداد میں اس کوشش کا حصہ بنے ہیں۔ اور میں آپ کا بھی شکرگزار ہوں۔ آپ نے ابھی آج وارانسی کے پانچ لوگوں کے لیے اعلان کر دیا۔
ساتھیوں،
’نکشے متر‘ اس مہم نے ایک بڑے چیلنج سے نمٹنے میں ٹی بی کے مریضوں کی بہت مدد کی ہے۔ یہ چیلنج ہے- ٹی بی کے مریضوں کی غذا، ان کا نیوٹریشن۔ اسے دیکھتے ہوئے ہی 2018 میں ہم نے ٹی بی مریضوں کے لیے ڈائرکٹ بینفٹ ٹرانسفر کا اعلان کیا تھا۔ تب سے اب تک ٹی بی پیشنٹس کے لیے تقریباً 2 ہزار کروڑ روپے، سیدھے ان کے بینک کھاتوں میں بھیجے گئے ہیں۔ تقریباً 75 لاکھ مریضوں کو اس کا فائدہ ہوا ہے۔ اب ’نکشے متروں‘ سے ملی طاقت، ٹی بی کے مریضوں کو نئی توانائی دے رہا ہے۔
ساتھیوں،
پرانی اپروچ کے ساتھ چلتے ہوئے نئے نتیجے پانا مشکل ہوتا ہے۔ کوئی بھی ٹی بی مریض علاج سے چھوٹے نہیں، اس کے لیے ہم نے نئی حکمت عملی پر کام کیا۔ ٹی بی کے مریضوں کی اسکریننگ کے لیے، ان کے ٹریٹمنٹ کے لیے، ہم نے آیوشمان بھارت یوجنا سے جوڑا ہے۔ ٹی بی کی مفت جانچ کے لیے، ہم نے ملک بھر میں لیبس کی تعداد بڑھائی ہے۔ ایسے مقام جہاں ٹی بی کے مریض زیادہ ہیں، وہاں پر ہم خاص فوکس کے طور پر ایکشن پلان بناتے ہیں۔ آج اسی سلسلے میں اور یہ بہت بڑا کام ہے ’ٹی بی سے پاک پنچایت‘۔ اس ’ٹی بی سے پاک پنچایت‘ میں ہر گاؤں کے منتخب نمائندے مل کر عہد لیں گے کہ اب ہمارے گاؤں میں ایک بھی ٹی بی کا مریض نہیں رہے گا۔ ان کو ہم صحت مند کرکے رہیں گے۔ ہم ٹی بی کی روک تھام کے لیے 6 مہینے کے کورس کی جگہ صرف 3 مہینے کا ٹریٹمنٹ بھی شروع کر رہے ہیں۔ پہلے مریضوں کو 6 مہینے تک ہر دن دوائی لینی ہوتی تھی۔ اب نئے سسٹم میں مریض کو ہفتہ میں صرف ایک بار دوا لینی ہوگی۔ یعنی مریض کی سہولت بھی بڑھے گی اور اسے دواؤں میں بھی آسانی ہوگی۔
ساتھیوں،
ٹی بی سے پاک ہونے کے لیے ہندوستان ٹیکنالوجی کا بھی زیادہ سے زیادہ استعمال کر رہا ہے۔ ہر ٹی بی مریض کے لیے ضروری کیئر کو ٹریک کرنے کے لیے ہم نے نکشے پورٹل بنایا ہے۔ ہم اس کے لیے ڈیٹا سائنس کا بھی بے حد جدید طریقوں سے استعمال کر رہے ہیں۔ ہیلتھ منسٹری اور آئی سی ایم آر نے مل کر سب نیشنل ڈزیز سرویلانس کے لیے ایک نیا میتھڈ بھی ڈیزائن کیا ہ۔ گلوبل لیول پر ڈبلیو ایچ او کے علاوہ، بھارت اس طرح کا ماڈل بنانے والا اکلوتا ملک ہے۔
ساتھیوں،
ایسی ہی کوششوں کی وجہ سے آج بھارت میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ یہاں کرناٹک اور جموں و کشمیر کو ٹی بی فری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ضلعی سطح پر بھی بہترین کام کے لیے ایوارڈ دیے گئے ہیں۔ میں اس کامیابی کو حاصل کرنے والے سبھی کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں، نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ایسے ہی نتیجوں سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے بھارت نے ایک بڑا عہدہ کیا ہے۔ ٹی بی ختم کرنے کا گلوبل ٹارگیٹ 2030 ہے۔ بھارت اب سال 2025 تک ٹی بی ختم کرنے کے ہدف پر کام کر رہا ہے۔ دنیا سے پانچ سال پہلے اور اتنا بڑا ملک بہت بڑا عہد کیا ہے۔ اور عہد کیا ہے ملک کے شہریوں کے بھروسے۔ ہندوستان میں ہم نے کووڈ کے دوران ہیلتھ انفراسٹرکچر کا کیپسٹی انہانسمنٹ کیا ہے۔ ہم ٹریس، ٹیسٹ، ٹریک، ٹریٹ اینڈ ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں۔ یہ اسٹریٹجی ٹی بی کے خلاف ہماری لڑائی میں بھی کافی مدد کر رہی ہے۔ بھارت کی اس لوکل اپروچ میں، بڑا گلوبل پوٹینشیل موجود ہے، جس کا ہمیں ساتھ مل کر استعمال کرنا ہے۔ آج ٹی بی کے علاج کے لیے 80 فیصد دوائیں بھارت میں بنتی ہیں۔ بھارت کی فارما کمپنیوں کی یہ صلاحیت، ٹی بی کے خلاف عالمی مہم کی بہت بڑی طاقت ہے۔ میں چاہوں گا بھارت کی ایسی تمام مہم کا، سبھی انوویشنز کا، جدید ٹیکنالوجی کا، ان تمام کوششوں کا فائدہ زیادہ سے زیادہ ممالک کو ملے، کیوں کہ ہم گلوبل گڈ کے لیے کمیٹیڈ ہیں۔ اس سمٹ میں شامل ہم سبھی ملک اس کے لیے ایک میکانزم ڈیولپ کر سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے، ہمارا یہ عہد ضرور پورا ہوگا-یس، وی کین اینڈ ٹی بی۔ ’ٹی بی ہارے گا، بھارت جیتے گا‘ اور جیسے آپ نے کہا- ’ٹی بی ہارے گا، دنیا جیتے گی‘۔
ساتھیوں،
آپ سے بات کرتے ہوئے مجھے ایک برسوں پرانا واقعہ بھی یاد آ رہا ہے۔ میں آپ سبھی کے ساتھ اسے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ آپ سب جانتے ہیں کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے، لیپروسی کو ختم کرنے کے لیے بہت کام کیا تھا۔ اور جب وہ سابرمتی آشرم میں رہتے تھے، ایک بار انہیں احمد آباد کے ایک لیپروسی اسپتال کا افتتاح کرنے کے لیے بلایا گیا۔ گاندھی جی نے تب لوگوں سے کہا کہ میں افتتاح کے لیے نہیں آؤں گا۔ گاندھی جی کی اپنی ایک خاصیت تھی۔ بولے، میں افتتاح کے لیے نہیں آؤں گا۔ بولے، مجھے تو خوشی تب ہوگی جب آپ اس لیپروسی اسپتال پر تالا لگانے کے لیے مجھے بلائیں گے، تب مجھے خوشی ہوگی۔ یعنی وہ لیپروسی کو ختم کرکے اس اسپتال کو ہی بند کرانا چاہتے تھے۔ گاندھی جی کی موت کے بعد بھی وہ اسپتال دہائیوں تک ایسے ہی چلتا رہا۔ سال 2001 میں جب گجرات کے لوگوں نے مجھے خدمت کا موقع دیا، تو میرے ذہن میں تھا گاندھی جی کا ایک کام رہ گیا ہے تالا لگانے کا، چلئے میں کچھ کوشش کروں۔ تو لیپروسی کے خلاف مہم کو نئی رفتار دی گئی۔ اور نتیجہ کیا ہوا؟ گجرات میں لیپروسی کا ریٹ، 23 پرسینٹ سے گھٹ کر 1 پرسینٹ سے بھی کم ہو گیا۔ سال 2007 میں میرے وزیر اعلیٰ رہتے وہ لیپروسی اسپتال کو تالا لگ گیا، اسپتال بند ہوا، گاندھی جی کا خواب پورا کیا۔ اس میں بہت سی سماجی تنظیموں نے، عوامی حصہ داری نے بڑا رول ادا کیا۔ اور اس لیے ہی میں ٹی بی کے خلاف ہندوستان کی کامیابی کو لے کر بہت پر امید ہوں۔
آج کا نیا بھارت، اپنے ہداف کو حاصل کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ بھارت نے اوپن ڈفیکشن فری ہونے کا عہد کیا اور اسے حاصل کرکے دکھایا۔ بھارت نے سولر پاور جنریشن کیپسٹی کا ہدف بھی وقت سے پہلے حاصل کرکے دکھا دیا۔ بھارت نے پیٹرول میں طے پرسینٹ کی ایتھنال بلینڈنگ کا ہدف بھی طے وقت سے پہلے حاصل کرکے دکھایا ہے۔ عوامی حصہ داری کی یہ طاقت، پوری دنیا کا اعتماد بڑھا رہی ہے۔ ٹی بی کے خلاف بھی ہندوستان کی لڑائی جس کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، اس کے پیچھے بھی عوامی حصہ داری کی ہی طاقت ہے۔ ہاں، میری آپ سے ایک اپیل بھی ہے۔ ٹی بی کے مریضوں میں اکثر بیداری کی کمی دکھائی دیتی ہے، کچھ نہ کچھ پرانی سماجی سوچ کے سبب ان میں یہ بیماری چھپانے کی کوشش نظر آتی ہے۔ اس لیے ہمیں ان مریضوں کو زیادہ سے زیادہ بیدار کرنے پر بھی اتنا ہی دھیان دینا ہوگا۔
ساتھیوں،
گزشتہ برسوں میں کاشی میں طبی خدمات کی تیزی سے توسیع سے بھی ٹی بی سمیت مختلف بیماریوں کے مریضوں کو بہت مدد ملی ہے۔ آج یہاں نیشنل سنٹر فار ڈزیز کنٹرول کی وارانسی برانچ کا بھی افتتاح ہوا ہے۔ پبلک ہیلتھ سرویلانس یونٹ کا کام بھی شروع ہوا ہے۔ آج بی ایچ یو میں چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوٹ ہو، بلڈ بینک ہو، بنارس کے لوگوں کے بہت کام آ رہا ہے۔ پنڈٹ مدن موہن مالویہ کینسر سنٹر میں اب تک 70 ہزار سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کو علاج کے لیے لکھنؤ، دہلی یا ممبئی جانے کی ضرورت نہیں پڑی ہے۔ اسی طرح بنارس میں کبیر چورا اسپتال ہو، ضلع اسپتال ہو، ڈائلیسس، سٹی اسکین جیسی متعدد سہولیات کو بڑھایا گیا ہے۔ کاشی کے گاؤوں میں بھی جدید طبی سہولیات تیار کی جا رہی ہیں۔ صحت مراکز پر آکسیجن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں، آکسیجن سے لیس بیڈ فراہم کرائے گئے ہیں۔ ضلع میں ہیلتھ اینڈ ویلنیس سنٹرز کو بھی متعدد سہولیات سے لیس کیا گیا ہے۔ آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت بنارس کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اسپتال میں داخل ہو کر اپنا مفت علاج کرایا ہے۔ قریب قریب 70 جگہوں پر جن اوشدھی کیندروں سے مریضوں کو سستی دوائیاں بھی مل رہی ہیں۔ ان تمام کوششوں کا فائدہ پوروانچل کے لوگوں کو، بہار سے آنے والے لوگوں کو بھی مل رہا ہے۔
ساتھیوں،
بھارت اپنا تجربہ، اپنی مہارت، اپنی قوت ارادی کے ساتھ ٹی بی سے نجات کی مہم میں مصروف ہے۔ بھارت ہر ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے کے لیے بھی مسلسل کوشاں ہے۔ ٹی بی کے خلاف ہماری مہم، سب کی کوشش سے ہی کامیاب ہوگی۔ مجھے یقین ہے، ہماری آج کی کوشش ہمارے محفوظ مستقبل کی بنیاد کو مضبوط کرے گی، ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک بہتر دنیا دے پائیں گے۔ میں آپ کا بھی بہت شکرگزار ہوں۔ آپ نے بھارت کی اتنی زیادہ تعریف کی۔ مجھے دعوت دی۔ میں آپ کا تہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اسی ایک نیک شروعات اور ’ورلڈ ٹی بی ڈے‘ کے دن میری آپ سب کو اس کی کامیابی اور ایک مضبوط عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے بہت ساری نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ بہت بہت شکریہ۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3248
(Release ID: 1910366)
Visitor Counter : 182
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam