وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے یوگا کے  بین الاقوامی دن 2023 کے 100 دن  باقی رہ جانے کے موقع پر تین روزہ یوگا مہوتسو 2023 میں شرکت کرنے کی ہر ایک سے اپیل کی

Posted On: 13 MAR 2023 11:00AM by PIB Delhi

وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے یوگا کے  بین الاقوامی دن 2023 کے 100 دن  باقی رہ جانے کے موقع پر تین روزہ یوگا مہوتسو 2023 میں شرکت کرنے کی ہر ایک سے اپیل کی۔یہ تین روزہ یوگا مہوتسو 2023  دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں 13-14 مارچ اور مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا میں 15 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔

وزارت آیوش کے ایک ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا :

’’یوگا کے دن کے 100 دن باقی ہیں،لہذا آپ سبھی سے پورے جوش و خروش کے ساتھ اس میں شریک ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔ اور اگر آپ نے یوگا کو ابھی تک اپنی زندگی کا حصہ نہیں بنایا ہے  تو جلد از جلد یہ کام ضرور کریں۔‘‘

*****

ش  ح۔ ق ت۔ ج

UNO-2593


(Release ID: 1906256) Visitor Counter : 153